مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ النِّكَاحِ] ‹ [بَابُ مَا جَاءَ فِي الْجِمَاعِ وَالْقَوْلِ عِنْدَهُ وَالتَّسَتُّرِ] · حديث 7549
7549 - وَعَنْ أَبِي كَبْشَةَ الْأَنْمَارِيِّ قَالَ: «كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - جَالِسًا فِي أَصْحَابِهِ فَدَخَلَ، ثُمَّ خَرَجَ وَقَدِ اغْتَسَلَ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ قَدْ كَانَ شَيْءٌ؟ قَالَ: " نَعَمْ مَرَّتْ بِي فُلَانَةُ فَوَقَعَ فِي قَلْبِي شَهْوَةُ النِّسَاءِ فَأَتَيْتُ بَعْضَ أَزْوَاجِي فَأَصَبْتُهَا فَكَذَلِكَ وِقَايَةٌ مِنْ أَمَاثِلِ أَعْمَالِكُمْ إِتْيَانُ الْحَلَالِ» ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ وَقَالَ: «فَكَذَلِكَ فَافْعَلُوا» ". وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ.
حضرت ابو کبشہ انماری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے اصحاب کے درمیان تشریف لائے ، پھر تشریف لے گئے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے غسل کیا انہوں نے عرض کی : یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ! کیا کوئی معاملہ در پیش ہوا تھا ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشا د فرمایا: جی ہاں ! میرے پاس سے ایک عورت گزری ، تو میرے دل میں بیوی کے لئے خواہش پیدا ہوئی ، تو میں اپنی بیوی کے پاس گیا اور میں نے اس کے ساتھ قربت کر لی تمہارے اعمال میں مثالی بچاؤ کا طریقہ یہی ہے کہ آدمی حلال طریقے سے ( خواہش پوری کر لے)"۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے ، اور امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں : " تو تم لوگ اسی طرح کر لو، امام احمد کے رجال ثقہ ہیں۔
«كَانَ رَسُولُ اللَّهِ جَالِسًا فِي أَصْحَابِهِ فَدَخَلَ، ثُمَّ خَرَجَ وَقَدِ اغْتَسَلَ فَقَالَ: ← وَعَنْ أَبِي كَبْشَةَ الْأَنْمَارِيِّ
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The Book of Marriage] › [Chapter on what came in intercourse, and in speaking and covering up] · Hadith 7549
