مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ النِّكَاحِ] ‹ [بَابٌ فِي الْمَرْأَةِ الصَّالِحَةِ وَغَيْرِهَا] · حديث 7441
7441 - «وَعَنْ عُمَارَةَ بْنِ خُزَيْمَةَ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: كُنَّا مَعَ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِي فِي حَجٍّ أَوْ عُمْرَةٍ فَلَمَّا كُنَّا بِمَرِّ الظَّهْرَانِ إِذَا امْرَأَةٌ فِي هَوْدَجِهَا وَاضِعَةٌ يَدَهَا عَلَى هَوْدَجِهَا فَلَمَّا نَزَلَ دَخَلَ الشِّعْبَ وَدَخَلْنَا مَعَهُ فَقَالَ: كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي هَذَا الْمَكَانِ فَإِذْ نَحْنُ بِغِرْبَانٍ كَثِيرٍ، وَإِذَا بِغُرَابٍ أَعْصَمِ الْمِنْقَارِ وَالرِّجْلِ فَقَالَ: " لَا يَدْخُلُ الْجَنَّةَ مِنَ النِّسَاءِ إِلَّا كَقَدْرِ الْغُرَابِ فِي هَذِهِ الْغِرْبَانِ» ". قَالَ أَبُو عُمَرَ: الْأَعْصَمُ: الْأَحْمَرُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَاللَّفْظُ لَهُ، وَأَحْمَدُ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ.
عمارہ بن خزیمہ بن عمرو بیان کرتے ہیں : ہم لوگ حضرت عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ کے ساتھ ایک حج یا عمرہ کے موقع پر موجود تھے، جب ہم " مرالظہران " کے مقام پر پہنچے تو وہاں ایک عورت ہودج میں موجود تھی، جس نے اپنا ہاتھ ہودج پر رکھا ہوا تھا، جب وہ نیچے کی طر اتر رہے تھے، تو وہ ایک گھاٹی میں داخل ہوئے اور ان کے ساتھ ہم بھی داخل ہو گئے، انہوں نے یہ بتایا : ایک مرتبہ ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ اس مقام پر موجود تھے، تو یہاں بہت سے کوّے تھے اور ان میں ایک ایسا کوّا بھی تھا جس کی چونچ اور ٹانگیں اعصم تھیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: عورتوں میں سے جنت میں صرف اتنی عورتیں داخل ہوں گی ، جس طرح ان کوّوں میں یہ کوّا ہے۔ ابو عمر کہتے ہیں : اعصم سے مراد ، سرخ ہے۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس روایت کے یہ الفاظ ان کے نقل کردہ ہیں ، اسے امام احمد نے بھی نقل کیا ہے، امام احمد کے رجال ثقہ ہیں۔
عُمَارَةَ بْنِ خُزَيْمَةَ بْنِ عَمْرٍو
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The Book of Marriage] › [Chapter on the righteous woman and others] · Hadith 7441
