مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ النِّكَاحِ] ‹ [بَابٌ فِي نِسَاءِ قُرَيْشٍ] · حديث 7429
7429 - وَعَنْ زَيْدِ بْنِ أَبِي الْعَتَّابِ قَالَ: «قَامَ مُعَاوِيَةُ عَلَى الْمِنْبَرِ فَقَالَ: وَسَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: " خَيْرُ نِسَاءٍ رَكِبْنَ الْإِبِلَ نِسَاءُ قُرَيْشٍ أَرْعَاهُ عَلَى زَوْجٍ فِي ذَاتِ يَدِهِ وَأَحْنَاهُ عَلَى وَلَدٍ فِي صِغَرِهِ» ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي أَثْنَاءِ حَدِيثٍ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ. وَفِي الْمَنَاقِبِ أَحَادِيثُ نَحْوُ هَذَا.
زید بن ابو عتاب بیان کرتے ہیں : حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ منبر پر کھڑے ہوئے ، انہوں نے یہ بات بیان کی : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: " اونٹوں پر سوار ہونے والی خواتین میں ، سب سے بہتر قریش کی عورتیں ہیں ، جو اپنے شوہر کی سب سے زیادہ دیکھ بھال کرتی ہیں اور اپنی اولاد پر ، ان کی کمسنی میں ، سب سے زیادہ مہربان ہوتی ہیں"۔ یہ روایت امام طبرانی نے ایک حدیث کے درمیان میں نقل کیے ہیں اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ مناقب سے متعلق باب میں اس نوعیت کی دیگر احادیث آئیں گی۔
رَسُولِ اللَّهِ ← «قَامَ مُعَاوِيَةُ عَلَى الْمِنْبَرِ ← زَيْدِ بْنِ أَبِي الْعِتَابِ،
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The Book of Marriage] › [A section in the Quraysh women] · Hadith 7429
