مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ النِّكَاحِ] ‹ [بَابٌ فِيمَنْ يَزْنِي بِالْمَرْأَةِ ثُمَّ يَتَزَوَّجُهَا أَوْ يَتَزَوَّجُ ابْنَتَهَا أَوْ أُمَّهَا] · حديث 7417
7417 - وَعَنِ ابْنِ سِيرِينَ قَالَ: سُئِلَ ابْنُ مَسْعُودٍ عَنِ الرَّجُلِ يَزْنِي بِالْمَرْأَةِ، ثُمَّ يَنْكِحُهَا؟ قَالَ: هُمَا زَانِيَانِ مَا اجْتَمَعَا. فَقِيلَ لِابْنِ مَسْعُودٍ: أَرَأَيْتَ إِنْ تَابَا وَأَصْلَحَا؟ فَقَالَ:، {وَهُوَ الَّذِي يَقْبَلُ التَّوْبَةَ عَنْ عِبَادِهِ وَيَعْفُو عَنِ السَّيِّئَاتِ وَيَعْلَمُ مَا تَفْعَلُونَ} [الشورى: 25]. فَلَمْ يَزَلِ ابْنُ مَسْعُودٍ يُرَدِّدُهَا حَتَّى ظَنَنَّا أَنَّهُ لَا يَرَى بِهِ بَأْسًا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ. وَابْنُ سِيرِينَ لَمْ يَسْمَعْ مِنِ ابْنِ مَسْعُودٍ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَقَدْ رَوَاهُ بِإِسْنَادٍ مُتَّصِلٍ، وَفِيهِ أَبُو جَنَابٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ لِتَدْلِيسِهِ، وَقَدْ عَنْعَنَهُ.
ابن سیرین بیان کرتے ہیں : حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے ایسے شخص کے بارے میں دریافت کیا گیا : جو شخص کسی عورت کے ساتھ زنا کر لیتا ہے، تو پھر وہ اس کے ساتھ شادی کر سکتا ہے؟ انہوں نے فرمایا: وہ دونوں جب تک اکٹھے رہیں گے ، وہ زنا کرنے والے شمار ہوں گے ، حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا گیا: اس بارے میں آپ کی کیا رائے ہے کہ اگر وہ دونوں توبہ کر لیں اور نیک ہو جائیں ؟ تو انہوں نے فرمایا: ( ارشاد باری تعالیٰ ہے : ) " وہی ( معبود ) ہے ، جو اپنے بندوں سے توبہ قبول کرتا ہے اور گناہوں سے درگزر کرتا ہے ، وہ یہ جانتا ہے کہ جو تم عمل کر تے ہو"۔ حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ مسلسل اس آیت کو دہراتے رہے ، یہاں تک کہ ہم نے یہ گمان کیا ، کہ وہ اس میں کوئی حرج نہیں سمجھتے ہیں ۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، ابن سیرین نے حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے ، اس کے رجال ثقہ ہیں اور صحیح کے رجال ہیں ۔ انہوں نے اسے متصل سند کے ساتھ نقل کیا ہے ، اس کی سند میں ایک راوی ابو جناب ہے ، جو اپنی تدلیس کی وجہ سے ضعیف ہے، اس نے یہ روایت " عنعنہ " کے ساتھ نقل کی ہے ۔
عِبَادِهِ وَيَعْفُو ← {وَهُوَ الَّذِي يَقْبَلُ التَّوْبَةَ ← هُمَا زَانِيَانِ مَا اجْتَمَعَا. فَقِيلَ لِابْنِ مَسْعُودٍ: أَرَأَيْتَ إِنْ تَابَا وَأَصْلَحَا؟ ← الرَّجُلِ يَزْنِي بِالْمَرْأَةِ، ثُمَّ يَنْكِحُهَا ← سُئِلَ ابْنُ مَسْعُودٍ ← ابْنِ سِيرِينَ،
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The Book of Marriage] › [Chapter about one who commits adultery with a woman then marries her or marries her daughter or mother] · Hadith 7417
