مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · 1 - كِتَابُ الْإِيمَانِ. ‹ بَابٌ فِي مَا يُحَرِّمُ دَمَ الْمَرْءِ وَمَالَهُ] · حديث 49
49 - وَعَنْ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: «أُمِرْتُ أَنْ أُقَاتِلَ النَّاسَ حَتَّى يَقُولُوا: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، فَإِذَا قَالُوهَا مَنَعُوا مِنِّي دِمَاءَهُمْ وَأَمْوَالَهُمْ إِلَّا بِحَقِّهَا، وَحِسَابُهُمْ عَلَى اللَّهِ». رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَقَالَ: وَهَذَا الْحَدِيثُ لَا أَعْلَمُهُ يُرْوَى عَنْ أَنَسٍ عَنْ أَبِي بَكْرٍ إِلَّا مِنْ هَذَا الْوَجْهِ، وَأَحْسَبُ أَنَّ عِمْرَانَ أَخْطَأَ فِي إِسْنَادِهِ.
حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : لوگوں کے ساتھ اس وقت تک جنگ کروں ، جب تک وہ یہ نہیں کہہ دیتے کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، وہ یہ کہہ دیں گے ، تو وہ اپنی جانوں اور اموال کو مجھ سے روک لیں گے ( یعنی محفوظ کر لیں گے)، البتہ ان کے حق کا معاملہ مختلف ہے، اور ان لوگوں کا حساب ، اللہ تعالیٰ کے ذمہ ہو گا"۔ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے : وہ فرماتے ہیں : میرے علم کے مطابق ، یہ روایت حضرت انس رضی اللہ عنہ کے حوالے سے ، حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ سے منقول ہونے کے طور پر ، صرف اسی سند کے ساتھ منقول ہے، اور میں یہ سمجھتا ہوں کہ عمران نامی راوی نے اس کی سند میں غلطی کی ہے۔
أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ:
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · 1 - The Book of Faith. › Chapter on what is forbidden to a person’s blood and money] · Hadith 49
