مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · 1 - كِتَابُ الْإِيمَانِ. ‹ 1 - 1 - (بَابٌ فِيمَنْ شَهِدَ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ). · حديث 37
37 - «وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: جِئْتُ وَرَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَاعِدٌ فِي أُنَاسٍ مِنْ أَصْحَابِهِ فِيهِمْ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، وَأَدْرَكْتُ آخِرَ الْحَدِيثِ وَرَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: " مَنْ صَلَّى أَرْبَعَ رَكَعَاتٍ قَبْلَ الْعَصْرِ لَمْ تَمَسَّهُ النَّارُ "، فَقُلْتُ بِيَدِي هَكَذَا - يُحَرِّكُ بِيَدِهِ أَنَّ هَذَا حَدِيثٌ جَيِّدٌ - فَقَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ: لَمَا فَاتَكَ مِنْ صَدْرِ الْحَدِيثِ أَجْوَدُ وَأَجْوَدُ. قُلْتُ: يَا ابْنَ الْخَطَّابِ، فَهَاتِ، فَقَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ: حَدَّثَنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: " أَنَّهُ مَنْ شَهِدَ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ دَخَلَ الْجَنَّةَ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ حَجَّاجُ بْنُ نَصْرٍ، وَالْأَكْثَرُونَ عَلَى تَضْعِيفِهِ.
حضرت عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ : ایک مرتبہ ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس وقت اپنے اصحاب کے درمیان تشریف فرما تھے ، جن میں حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ بھی موجود تھے ، میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی گفتگو کا آخری حصہ پا یا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ارشاد فرما رہے تھے : " جو شخص عصر سے پہلے چار رکعت ( یعنی سنتیں ) ادا کر لے گا، اسے ( جہنم کی ) آگ نہیں چھوئے گی "۔ تو میں نے اپنے ہاتھ کے ذریعے ۔ یہاں انہوں نے اپنے ہاتھ کے ذریعے اشارہ کر کے بتایا ۔ اس طرح اشارہ کر کے کہا : یہ تو بہت عمدہ بات ہے، تو حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ بولے : اس حدیث کا ابتدائی حصہ ، جو تمہیں ( سننے کو نہیں ملا ، وہ تو بہت زیادہ عمدہ ہے ، میں نے کہا : اے خطاب کے صاحبزادے ! وہ آپ بیان کر دیں ! تو حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اللہ کے رسول نے ہمیں یہ بات بتائی ہے: " جو شخص اس بات کی گواہی دے ، کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، وہ شخص جنت میں داخل ہو گا"۔ یہ روایت امام طبرانی نے " معجم اوسط " میں نقل کی ہے، اور اس ( کی سند) میں ایک راوی حجاج بن نصر ہے، اکثر محدثین نے اسے ضعیف قرار دیا ہے۔
عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · 1 - The Book of Faith. › 1 - 1 - (Chapter on whom testified that there is no god but God). · Hadith 37
