مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · 1 - كِتَابُ الْإِيمَانِ. ‹ بَابٌ مِنْهُ فِي الْمُنَافِقِينَ] · حديث 433
433 - وَعَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " «يَطْلُعُ عَلَيْكُمْ رَجُلٌ مِنْ هَذَا الْفَجِّ مِنْ أَهْلِ النَّارِ " وَكُنْتُ تَرَكْتُ أَبِي يَتَوَضَّأُ، فَخَشِيتُ أَنْ يَكُونَ هُوَ، فَاطَّلَعَ غَيْرُهُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " هُوَ هَذَا» ". وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ان کے حوالے سے یہ بات منقول ہے : نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : " اس راستے سے ایک جہنمی شخص تم لوگوں کے سامنے آئے گا، حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں : میں اپنے والد کو گھر وضو کرتا ہوا چھوڑ کر آیا تھا، مجھے اندیشہ ہوا کہ کہیں وہ نہ آ جائیں ، لیکن پھر کوئی اور شخص سامنے آ گیا ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : وہ یہ ہے " ۔ اس روایت کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔
وعنه
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · 1 - The Book of Faith. › A section of it among the hypocrites] · Hadith 433
