مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · 1 - كِتَابُ الْإِيمَانِ. ‹ بَابٌ فِي الْكَبَائِرِ] · حديث 397
397 - وَعَنْ بُرَيْدَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: " «إِنَّ أَكْبَرَ الْكَبَائِرِ الْإِشْرَاكُ بِاللَّهِ، وَعُقُوقُ الْوَالِدَيْنِ، وَمَنْعُ فَضْلِ الْمَاءِ، وَمَنْعُ الْفَحْلِ» ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ صَالِحُ بْنُ حَيَّانَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ وَلَمْ يُوَثِّقْهُ أَحَدٌ.
حضرت بریدہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : بڑے کبیرہ گناہ یہ ہیں ، اللہ تعالیٰ کے ساتھ شرک کرنا، والدین کی نافرمانی کرنا ، اضافی پانی نہ دینا ، اور نر جانور کو ( جفتی کے لیے ) نہ دینا " ۔ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی صالح بن حیان ہے ، وہ ضعیف ہے ، کسی نے اس کی توثیق نہیں کی ہے ۔
بُرَيْدَةَ
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · 1 - The Book of Faith. › Chapter in the majorities] · Hadith 397
