مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · 1 - كِتَابُ الْإِيمَانِ. ‹ بَابُ مَنْزِلَةِ الْمُؤْمِنِ عِنْدَ رَبِّهِ] · حديث 265
265 - وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: " «إِنَّ الْمَلَائِكَةَ قَالَتْ: يَا رَبَّنَا، أَعْطَيْتَ بَنِي آدَمَ الدُّنْيَا يَأْكُلُونَ فِيهَا وَيَشْرَبُونَ وَيَلْبَسُونَ، وَنَحْنُ نُسَبِّحُ بِحَمْدِكَ وَلَا نَأْكُلُ وَلَا نَلْهُو، فَكَمَا جَعَلْتَ لَهُمُ الدُّنْيَا، فَاجْعَلْ لَنَا الْآخِرَةَ، فَقَالَ: لَا أَجْعَلُ صَالِحَ ذَرِّيَّةِ مَنْ خَلَقْتُ بِيَدِي كَمَنْ قُلْتُ لَهُ: كُنْ، فَكَانَ» ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ خَالِدٍ الْمِصِّيصِيُّ، وَهُوَ كَذَّابٌ مَتْرُوكٌ، وَفِي سَنَدِ الْأَوْسَطِ طَلْحَةُ بْنُ زَيْدٍ، وَهُوَ كَذَّابٌ أَيْضًا.
حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : " فرشتوں نے عرض کی: اے ہمارے پروردگار ! تو نے اولاد آدم کو دنیا عطا کر دی ، وہ اس میں کھاتے ہیں ، پیتے ہیں ، لباس پہنتے ہیں ، اور ہم تیری حمد کے ہمراہ تیری حمد کے ہمراہ ، تیری تسبیح بیان کرتے ہیں ، ہم نہ کھاتے ہیں ، نہ غافل ہوتے ہیں ، مگر جس طرح تو نے ان کے لیے دنیا بنائی ہے، ہمارے لئے آخرت مقرر کر دے! تو پروردگار نے فرمایا: جس ( یعنی حضرت آدم علیہ السلام کو ) میں نے اپنے ہاتھ سے پیدا کیا ہے ، اس کی نیک اولاد کو میں ان کی مانند نہیں کروں گا، جن ( فرشتوں ) سے میں نے یہ کہا: ہو جاؤ! تو وہ ہو گئے"۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن عبداللہ بن خالد مصیصی ہے اور وہ کذاب اور متروک ہے ، معجم اوسط کی سند میں ایک راوی طلحہ بن زید ہے اور وہ کذاب ہے۔
إن الملائكة ← عَبْدِ اللہِ بْنِ عَمْرٍو
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · 1 - The Book of Faith. › Chapter of the status of the believer with his Lord] · Hadith 265
