مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · 1 - كِتَابُ الْإِيمَانِ. ‹ بَابٌ فِي عَظَمَةِ اللَّهِ سُبْحَانَهُ وَتَعَالَى] · حديث 253
253 - وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - «أَنَّ رَجُلًا أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا مُحَمَّدُ، هَلِ احْتَجَبَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - عَنْ خَلْقِهِ بِشَيْءٍ غَيْرِ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ؟ قَالَ: " نَعَمْ، بَيْنَهُ وَبَيْنَ الْمَلَائِكَةِ الَّذِينَ حَوْلَ الْعَرْشِ سَبْعُونَ حِجَابًا مِنْ نُورٍ، وَسَبْعُونَ حِجَابًا مِنْ نَارٍ، وَسَبْعُونَ حِجَابًا مِنْ ظُلْمَةٍ، وَسَبْعُونَ حِجَابًا مِنْ رَفَارِفِ الْإِسْتَبْرَقِ، وَسَبْعُونَ حِجَابًا مِنْ رَفَارِفِ السُّنْدُسِ، وَسَبْعُونَ حِجَابًا مِنْ دُرٍّ أَبْيَضَ، وَسَبْعُونَ حِجَابًا مِنْ دُرٍّ أَحْمَرَ، وَسَبْعُونَ حِجَابًا مِنْ دُرٍّ أَصْفَرَ، وَسَبْعُونَ حِجَابًا مِنْ دُرٍّ أَخْضَرَ، وَسَبْعُونَ حِجَابًا مِنْ ضِيَاءٍ اسْتَضَاءَهَا مِنْ ضَوْءِ النَّارِ وَالنُّورِ، وَسَبْعُونَ حِجَابًا مِنْ ثَلْجٍ، وَسَبْعُونَ حِجَابًا مِنْ مَاءٍ، وَسَبْعُونَ حِجَابًا مِنْ غَمَامٍ، وَسَبْعُونَ حِجَابًا مِنْ بَرَدٍ، وَسَبْعُونَ حِجَابًا مِنْ عَظَمَةِ اللَّهِ الَّتِي لَا تُوصَفُ " قَالَ: فَأَخْبِرْنِي عَنِ الْمَلَكِ الَّذِي يَلِيهِ؟ قَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " أَصْدَقْتُ فِيمَا أَخْبَرْتُكَ يَا يَهُودِيُّ؟ " قَالَ: نَعَمْ. قَالَ: " فَإِنَّ الْمَلَكَ الَّذِي يَلِيهِ إِسْرَافِيلُ، ثُمَّ جِبْرِيلُ، ثُمَّ مِيكَائِيلُ، ثُمَّ مَلَكُ الْمَوْتِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِمْ أَجْمَعِينَ» - ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ الْمُنْعِمِ بْنُ إِدْرِيسَ، كَذَّبَهُ أَحْمَدُ، وَقَالَ ابْنُ حِبَّانَ: كَانَ يَضَعُ الْحَدِيثَ.
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور بولا: اے حضرت محمد ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کیا اللہ تعالیٰ نے اپنی مخلوق سے آسمانوں اور زمین کے علاوہ ، کسی اور چیز کے ذریعے بھی حجاب کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جواب دیا: جی ہاں ! اس کی ذات اور اس کے ارد گرد موجود فرشتوں کے درمیان نور کے 70 حجاب ہیں آگ کے 70 حجاب ہیں ، ظلمت کے 70 حجاب ہیں ، استبرق کے رفرف کے 70 حجاب ہیں ، سندس کے رفرف کے 70 حجاب ہیں ، سفید قیمتی پتھر کے 70 حجاب ہیں ، سرخ قیمتی پتھر کے 70 حجاب ہیں ، زرد قیمتی پتھر کے 70 حجاب ہیں ، سبز قیمتی پتھر کے 70 حجاب ہیں ،روشنی کے 70 حجاب ہیں ، جس سے آگ اور نور دونوں روشنی حاصل کرتے ہیں ، برف کے 70 حجاب ہے، پانی کے 70 حجاب ہیں ، بادل کے 70 حجاب ہیں ، اولوں کے 70 حجاب ہیں ، اور اللہ تعالیٰ کی عظمت کے 70 حجاب ہیں، جن کی صفت بیان نہیں کی جا سکتی ہے، اس شخص نے کہا: آپ مجھے اس فرشتے کے بارے میں بتائیے ! جو اس کے قریب ہے ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے یہودی ! میں نے تمہیں جو بیان کیا ہے، کیا میں نے سچ کہا ہے؟ اس نے جواب دیا: جی ہاں ! تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس کے سب سے زیادہ قریب اسرافیل ہے، پھر جبرائیل ہے، پھر میکائیل ہے اور پھر ملک الموت ( یعنی عزرائیل ) ہے۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی عبدالمنعم بن ادریس ہے۔ جسے امام احمد نے جھوٹا قرار دیا ہے اور ابن حبان کہتے ہیں یہ حدیث ایجاد کرتا ہے۔
أَبِي هُرَيْرَةَ،
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · 1 - The Book of Faith. › Chapter in the greatness of God, glory be to Him, and the Most High] · Hadith 253
