مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · 1 - كِتَابُ الْإِيمَانِ. ‹ بَابٌ مِنْهُ ثَانٍ] · حديث 133
133 - وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: «قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: " سِتٌّ مَنْ جَاءَ بِوَاحِدَةٍ جَاءَ وَلَهُ عَهْدٌ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، تَقُولُ كُلُّ وَاحِدَةٍ مِنْهُنَّ قَدْ كَانَ يَعْمَلُ بِي: الزَّكَاةُ، وَالصَّلَاةُ، وَالْحَجُّ، وَالصِّيَامُ، وَأَدَاءُ الْأَمَانَةِ، وَصِلَةُ الرَّحِمِ» ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِي إِسْنَادِهِ يُونُسُ بْنُ أَبِي حَثْمَةَ، وَلَمْ أَرَ أَحَدًا ذَكَرَهُ.
حضرت ابو امامہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: " چھ چیزیں ایسی ہیں کہ جو شخص ان میں سے ایک بھی لے کر آئے گا، تو وہ ایسی حالت میں آئے گا، کہ قیامت کے دن اس کے لیے عہد ہو گا، ان میں سے ہر ایک چیز یہ کہے گی: یہ شخص مجھ پر عمل کیا کرتا تھا، ( وہ چیزیں یہ ہیں: ) زکوٰۃ ،نماز ،حج ، روزہ ، امانت کی ادائیگی، اور رشتہ داری کے حقوق کا خیال رکھنا"۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ، ایک راوی یونس بن ابو حثمہ ہے، اور میں نے کسی کو اس کا ذکر کرتے ہوئے نہیں دیکھا ہے۔
اَبِیْ اُمَامَۃَ،
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · 1 - The Book of Faith. › From it second] · Hadith 133
