مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الصَّلَاةِ] ‹ بَابُ حُقُوقِ الْجُمُعَةِ مِنَ الْغُسْلِ وَالطِّيبِ وَنَحْوِ ذَلِكَ] · حديث 3062
3062 - وَعَنْ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: " «مَنِ اغْتَسَلَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ غُفِرَتْ لَهُ ذُنُوبُهُ وَخَطَايَاهُ، وَإِذَا أَخَذَ فِي الْمَشْيِ إِلَى الْجُمُعَةِ كَانَ لَهُ بِكُلِّ خُطْوَةٍ عَمَلُ عِشْرِينَ سَنَةً، فَإِذَا فَرَغَ مِنْ صَلَاةِ الْجُمُعَةِ أُجِيزُ بِعَمَلِ مِائَتَيْ سَنَةٍ» ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ عَبَّادُ بْنُ عَبْدِ الصَّمَدِ أَبُو مَعْمَرٍ ضَعَّفَهُ الْبُخَارِيُّ وَابْنُ حِبَّانَ.
حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: " جو شخص جمعہ کے دن غسل کرے اس کے گناہوں ' اور خطاؤں کی مغفرت ہو جاتی ہے' اور جب وہ پیدل چل کی جمعہ کے لئے جاتا ہے' تو اسے ہر ایک قدم کے عوض میں بیس سال کے عمل کا ثواب ملتا ہے' جب وہ جمعہ کی نماز پڑھ کر فارغ ہوتا ہے' تو اسے دو سال کے عمل کی جزا دی جاتی ہے"۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے' اس کی سند میں ایک راوی عباد بن عبدالصمد ابو معمر ہے' جسے امام بخاری اور ابن حبان نے ضعیف قرار دیا ہے۔
أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ:
Hadith 3062
