مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الصَّلَاةِ] ‹ بَابٌ فِي الْجُمُعَةِ وَفَضْلِهَا] · حديث 3007
3007 - وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ وَحُذَيْفَةَ قَالَا: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: " «أَضَلَّ اللَّهُ تَبَارَكَ وَتَعَالَى عَنِ الْجُمُعَةِ مَنْ كَانَ قَبْلَنَا، لِلْيَهُودِ السَّبْتَ وَلِلنَّصَارَى الْأَحَدَ، نَحْنُ الْآخِرُونَ فِي الدُّنْيَا الْأَوَّلُونَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ الْمَغْفُورُ لَهُمْ قَبْلَ الْخَلَائِقِ» ". قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ خَلَا قَوْلَهُ: " «الْمَغْفُورُ لَهُمْ قَبْلَ الْخَلَائِقِ» ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ اور حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآل وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : " اللہ تعالی نے ہم سے پہلے لوگوں کو جمعہ کے دن کے بارے میں گمراہ کر دیا یہودیوں کا دن ہفتے کا دن ہے اور عیسائیوں کا دن اتوار کا دن ہے ہم دنیا میں ( آنے کے اعتبار سے ) بعد والے ہیں ، اور قیامت کے دن پہلے ہوں گے جن کی مغفرت تمام مخلوق سے پہلے ہو جائے گی "۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : یہ روایت "صحیح " میں منقول ہے ، تا ہم اس میں یہ الفاظ نہیں ہیں : جن کی مغفرت تمام مخلوق سے پہلے ہو جائے گی"۔ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال " صحیح " کے رجال ہیں ۔
أبي هريرة وحذيفة
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [prayer book] › Chapter on Friday and its Virtues] · Hadith 3007
