مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الصَّلَاةِ] ‹ بَابُ صَلَاةِ السَّفَرِ] · حديث 2943
2943 - وَعَنْ أَبِي نَضْرَةَ «أَنَّ فَتًى مِنْ أَسْلَمَ سَأَلَ عِمْرَانَ بْنَ حُصَيْنٍ عَنْ صَلَاةِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: مَا سَافَرَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَّا صَلَّى رَكْعَتَيْنِ إِلَّا الْمَغْرِبَ». قُلْتُ: رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ وَغَيْرُهُ خَلَا ذِكْرَ الْمَغْرِبِ. رَوَاهُ أَحْمَدُ.
ابو نمضرہ بیان کرتے ہیں : اسلم قبیلے سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان نے حضرت عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآل وسلم کی نماز کے بارے میں دریافت کیا : تو انہوں نے جواب دیا : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآل وسلم جب سفر کرتے تھے تو صرف دو رکعات ادا کرتے تھے البتہ مغرب کی نماز کا معاملہ مختلف ہے ۔(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : یہ روایت امام ابو داؤد اور دیگر حضرات نے نقل کی ہے، تاہم انہوں نے مغرب کی نماز کا ذکر نہیں کیا ہے ۔یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے ۔
أَبِي نَضْرَةَ
Hadith 2943
