مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الصَّلَاةِ] ‹ بَابُ السَّهْوِ فِي الصَّلَاةِ] · حديث 2919
2919 - وَعَنْ أَبِي خَلْدَةَ قَالَ: سَأَلْتُ ابْنَ سِيرِينَ فَقُلْتُ: أُصَلِّي فَلَا أَدْرِي رَكْعَتَيْنِ صَلَّيْتُ أَوْ أَرْبَعًا؟ قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو الْعُرْيَانِ «أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - صَلَّى يَوْمًا وَدَخَلَ الْبَيْتَ وَكَانَ فِي الْقَوْمِ طَوِيلُ الْيَدَيْنِ وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُسَمِّيهِ ذَا الْيَدَيْنِ فَقَالَ ذُو الْيَدَيْنِ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَقَصُرَتِ الصَّلَاةُ أَمْ نَسِيتَ؟ فَقَالَ: " لَمْ تَقْصُرْ وَلَمْ أَنْسَ" قَالَ: بَلْ نَسِيتَ الصَّلَاةَ قَالَ: فَتَقَدَّمَ فَصَلَّى بِهِمْ رَكْعَتَيْنِ ثُمَّ سَلَّمَ، ثُمَّ كَبَّرَ فَسَجَدَ مِثْلَ سُجُودِهِ أَوْ أَطْوَلَ ثُمَّ كَبَّرَ وَرَفَعَ رَأْسَهُ وَلَمْ يَحْفَظْ مُحَمَّدٌ سَلَّمَ بَعْدُ أَمْ» لَا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ابو خلدہ بیا ن کرتے ہیں : میں نے ابن سیرین سے دریافت کیا : میں نماز ادا کرتا ہوں ، اور مجھے پتہ نہیں چلتا کہ میں نے دو رکعات ادا کی ہیں یا چار رکعات ادا کی ہیں تو انہوں نے بتایا حضرت ابو العریان نے مجھے یہ حدیث بیان کی ہے ایک دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآل وسلم نے نماز ادا کی پھر آپ گھر تشریف لے گئے حاضرین میں سے ایک صاحب ایسے تھے جن کے پاتھ لمبے تھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآل وسلم نے انہیں ذواقلیدین کا نام دیا ہوا تھا ۔ حضرت ذوالیدین نے عرض کی : یا رسول اللہ ! کیا نماز مختصر ہو گئی ہے یا آپ بھول گئے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآل وسلم نے فرمایا : یہ نہ تو مختصر ہوئی ہے نہ ہی میں بھولا ہوں انہوں نے عرض کی : جی نہیں آپ شاید نماز بھول گئے ہیں راوی بیان کرتے ہیں : تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآل وسلم آگے بڑھے آپ نے ان لوگوں کو دو رکعات پڑھائیں پھر آپ نے سلام پھیرا پھر آپ نے تکبیر کہی اور پھر اپنے عام سجدوں جتنا یا شاید اس سے کچھ لمبا سجدہ کیا پھر آپ نے تکبیر کہی اور آپ نے اپنے سر کو اٹھایا یا محمد نامی راوی کو یہ بات یاد نہیں ہے کہ روایت میں یہ ذکر ہے کہ آپ نے بعد میں سلام پھیرا کہ ذکر نہیں ہے۔یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال "صحیح " کے رجال ہیں ۔
أَبُو الْعُرْيَانِ ← سَأَلْتُ ابْنَ سِيرِينَ فَقُلْتُ: أُصَلِّي فَلَا أَدْرِي رَكْعَتَيْنِ صَلَّيْتُ أَوْ أَرْبَعًا؟ ← وَعَنْ أَبِي خَلْدَةَ
Hadith 2919
