مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الصَّلَاةِ] ‹ بَابُ التَّشَهُّدِ وَالْجُلُوسِ وَالْإِشَارَةِ بِالْإِصْبَعِ فِيهِ] · حديث 2850
2850 - وَعَنْ نَافِعٍ «أَنَّ ابْنَ عُمَرَ كَانَ إِذَا صَلَّى أَشَارَ بِإِصْبَعِهِ وَأَتْبَعَهَا بَصَرَهُ وَقَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: " لَهِيَ أَشَدُّ عَلَى الشَّيْطَانِ مِنَ الْحَدِيدِ». رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَأَحْمَدُ وَفِيهِ كَثِيرُ بْنُ زَيْدٍ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَضَعَّفَهُ غَيْرُهُ.
نافع بیان کرتے ہیں : حضرت عبداللہ بن عمر جب نماز ادا کرتے تھے تو انگلی کے ذریعے اشارہ کرتے تھے ، اور اپنی نگاہ اس کی طرف رکھتے تھے وہ بیان کرتے تھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے ، یہ شیطان کے لئے لوہے سے زیادہ سخت ہے ، یہ روایت امام بزار نے اور امام احمد نے نقل کی ہے ، ا س کی سند میں ایک راوی کثیر بن زید ہے جسے ابن حبان نے " ثقہ " قرار دیا ہے اور دیگر حضرات نے ضعیف قرار دیا ہے ۔
نَافِعٍ «أَنَّ ابْنَ عُمَرَ كَانَ إِذَا صَلَّى أَشَارَ بِإِصْبَعِهِ وَأَتْبَعَهَا بَصَرَهُ
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [prayer book] › Chapter on witnessing, sitting, and pointing with a finger in it] · Hadith 2850
