مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الصَّلَاةِ] ‹ بَابُ مَا يَقُولُ فِي رُكُوعِهِ وَسُجُودِهِ] · حديث 2784
2784 - وَعَنْ أَبِي الْأَسْوَدِ وَشَدَّادُ بْنُ الْأَزْمَعِ عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: اخْتَلَفَا فَقَالَ أَبُو الْأَسْوَدِ: كَانَ عَبْدُ اللَّهِ يَقُولُ فِي سُجُودِهِ: سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ لَا رَبَّ غَيْرُكَ، وَقَالَ شَدَّادٌ: كَانَ يَقُولُ: سُبْحَانَكَ لَا إِلَهَ غَيْرُكَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِوَايَةُ أَبِي الْأَسْوَدِ رِجَالُهَا رِجَالُ الصَّحِيحِ وَشَدَّادٌ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ.
ابو اسود اور شداد بن ازمع کے بارے میں یہ بات منقول ہے : ایک مرتبہ وہ حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے ساتھ تھے راوی بیان کرتے ہیں : ان دونوں حضرات کا اختلاف ہوا ہے ابو اسود کا یہ کہنا ہے کہ حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سجدے میں یہ پڑھتے تھے " تو ہر عیب سے پاک ہے اے اللہ ! تیرے علاوہ اور کوئی رب نہیں ہے " ۔جب کہ شداد کہتے ہیں : وہ یہ پڑھا کرتے تھے " تو ہر عیب سے پاک ہے تیرے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے " ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ابو اسود کی رویات کے رجال " صحیح " کے رجال ہیں جب کہ شداد کو ابن حبان نے " ثقہ " قرار دیا ہے ۔
شداد كان ← فِي سُجُودِهِ: سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ لَا رَبَّ غَيْرُكَ، ← أَبُو الْأَسْوَدِ: كَانَ عَبْدُ اللَّهِ ← اخْتَلَفَا ← ابْنِ مَسْعُودٍ، ← أَبِي الْأَسْوَدِ، وَشَدَّادِ بْنِ الْأَزْمَعِ،
Hadith 2784
