مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْأَدَبِ] ‹ [بَابُ مَا جَاءَ فِي الْغِيبَةِ وَالنَّمِيمَةِ] · حديث 13129
13129 - وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: " «مَنْ أَكَلَ لَحْمَ أَخِيهِ فِي الدُّنْيَا قُرِّبَ إِلَيْهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ فَيُقَالُ لَهُ: كُلْهُ حَيًّا كَمَا أَكَلْتَهُ مَيِّتًا، فَيَأْكُلُهُ وَيَكْلَحُ وَيَصِيحُ» ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ ابْنُ إِسْحَاقَ وَهُوَ مُدَلِّسٌ وَمَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’جو شخص دنیا میں اپنے بھائی کا گوشت کھاتا ہے قیامت کے دن اسے اس کے قریب کیا جائے گا اور اس سے کہا جائے گا: تم اس کے زندہ ہونے کے عالم میں اس کو کھاؤ جس طرح تم نے اسے مردہ ہونے کے طور پر کھایا تھا تو وہ اس کو کھائے گا اور ماتھے پر بل ڈالے گا اور چیخے گا‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن اسحاق ہے‘ اور وہ مدلس ہے‘ اور ایک ایسا راوی ہے جس سے میں واقف نہیں ہوں ۔
أَبِي هُرَيْرَةَ،
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [Literature Book] › [Chapter of what came in the backbiting and the slander] · Hadith 13129
