مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْأَدَبِ] ‹ [بَابٌ فِيمَنْ يَشْفِي غَيْظَهُ بِسُخْطِ اللَّهِ] · حديث 12997
12997 - عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: " «بَابٌ لِلنَّارِ لَا يَدْخُلُهُ أَحَدٌ إِلَّا مَنْ يَشْفِي غَيْظَهُ بِسُخْطِ اللَّهِ». فَذَكَرَ الْحَدِيثَ، وَهُوَ فِي بَابِ صِفَةِ النَّارِ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ شَيْبَةَ الطَّائِفِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جہنم کا ایک دروازہ ایسا ہے جس میں سے صرف وہ شخص داخل ہو گا جواللہ تعالیٰ کی ناراضگی کے ذریعے اپنے غصے کو تسکین فراہم کرے گا‘‘۔ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے جو آگے چل کے جہنم کی صفت سے متعلق باب میں آئے گی ۔ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن شیبہ طائفی ہے‘ اور وہ ضعیف ہے۔ ابن حبان نے اسے ثقہ قرار دیا ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔
ابْنِ عَبَّاسٍ،
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [Literature Book] › [A section on the one who heals his anger the wrath of God] · Hadith 12997
