مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْأَدَبِ] ‹ [بَابُ لَا يَتَنَاجَى اثْنَانِ دُونَ الثَّالِثِ] · حديث 12950
12950 - وَعَنْ عُمَرَ - يَعْنِي ابْنَ الْخَطَّابِ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: " «إِذَا كَانُوا ثَلَاثَةً فَلَا يَتَنَاجَى اثْنَانِ دُونَ صَاحِبِهِمَا». رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ الْعُمَرِيُّ، وَثَّقَهُ غَيْرُ وَاحِدٍ، وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’جب تین افراد ہوں تو ان میں سے دو افراد اپنے ساتھی کو چھوڑ کر آپس میں سرگوشی میں بات نہ کریں‘‘۔ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن عمر عمری ہے‘ جسے ایک سے زیادہ افراد نے ثقہ قرار دیا ہے‘ اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔
عُمَرَ يَعْنِي ابْنَ الْخَطَّابِ
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [Literature Book] › [A chapter that does not procreate two without the third] · Hadith 12950
