مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْأَدَبِ] ‹ [بَابُ الْجُلُوسِ عَلَى الصَّعِيدِ وَإِعْطَاءِ الطَّرِيقِ حَقَّهُ] · حديث 12938
12938 - وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: " «لَا تَجْلِسُوا فِي الْمَجَالِسِ، فَإِنْ كُنْتُمْ لَا بُدَّ فَاعِلِينَ، فَرُدُّوا السَّلَامَ، وَغُضُّوا الْأَبْصَارَ، وَاهْدُوا السَّبِيلَ، وَأَعِينُوا عَلَى الْحُمُولَةِ» ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي لَيْلَى وَهُوَ ثِقَةٌ سَيِّئُ الْحِفْظِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ وُثِّقُوا.
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ’’(راستے میں) محافل میں نہ بیٹھوا گرتم نے ضرور ایسا کرنا ہو تو سلام کا جواب دو‘ نگاہیں جھکا کے رکھو‘ راستے کے بارے میں رہنمائی کرو اور وزن لادنے کے بارے میں مدد کرو‘‘ ۔ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن ابو لیلیٰ ہے‘ اور وہ ثقہ ہے‘ اور خراب حافظے کا مالک ہے‘ اس کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے۔
النَّبِيِّ ← ابْنِ عَبَّاسٍ،
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [Literature Book] › [The door to sitting on the level and giving the way its right] · Hadith 12938
