مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْأَدَبِ] ‹ [بَابٌ فِي الِاسْتِئْذَانِ وَفِيمَنِ اطَّلَعَ فِي دَارٍ بِغَيْرِ إِذْنٍ] · حديث 12806
12806 - وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: " «مَنْ كَانَ يَشْهَدُ أَنِّي رَسُولُ اللَّهِ فَلَا يَشْهَدِ الصَّلَاةَ حَاقِنًا حَتَّى يَتَخَفَّفَ، وَمَنْ كَانَ يَشْهَدُ أَنِّي رَسُولُ اللَّهِ فَأَمَّ قَوْمًا فَلَا يَخْتَصَّ نَفْسَهُ بِالدُّعَاءِ، وَمَنْ كَانَ يَشْهَدُ أَنِّي رَسُولُ اللَّهِ فَلَا يَدْخُلْ عَلَى أَهْلِ بَيْتٍ حَتَّى يَسْتَأْنِسَ وَيُسَلِّمَ، فَإِذَا نَظَرَ فِي قَعْرِ الْبَيْتِ فَقَدْ دَخَلَ» ".
حضرت ابو امامہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص اس بات کی گواہی دیتا ہو کہ میں اللہ کا رسول ہوں تو وہ نماز میں ایسی حالت میں شریک نہ ہو کہ اس نے پیشاب یا پاخانے کو روک کے رکھا ہوا ہو جب تک وہ ہلکا پھلکا نہیں ہو جاتا اور جو شخص اس بات کی گواہی دیتا ہے کہ میں اللہ کا رسول ہوں اور پھر وہ کسی قوم کی امامت کرے تو وہ دعا کرتے ہوئے بطور خاص اپنے لئے یہ دعا نہ کرے بلکہ سب کے لئے دعا کرے اور جو شخص اس بات کی گواہی دیتا ہو کہ میں اللہ کا رسول ہوں وہ کسی گھر میں اس وقت تک داخل نہ ہو جب تک اجازت نہیں لے لیتا اور پہلے سلام نہیں کر لیتا اگر وہ گھر کے اندرونی حصے میں نظر داخل کرتا ہے۔ تو گویا وہ داخل ہو گیا‘‘۔
النَّبِيِّ ← اَبِیْ اُمَامَۃَ،
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [Literature Book] › [Chapter on asking for permission, and for whom went out in a house without permission] · Hadith 12806
