مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْأَدَبِ] ‹ [بَابُ الْمُصَافَحَةِ وَالسَّلَامِ وَنَحْوِ ذَلِكَ] · حديث 12770
12770 - وَعَنْ أَبِي دَاوُدَ قَالَ: «لَقِيَنِي الْبَرَاءُ بْنُ عَازِبٍ، فَأَخَذَ بِيَدِي وَصَافَحَنِي، وَضَحِكَ فِي وَجْهِي، ثُمَّ قَالَ: تَدْرِي لِمَ أَخَذْتُ بِيَدِكَ؟ قَالَ: لَا، لَا، إِنِّي ظَنَنْتُ لَمْ تَفْعَلْهُ إِلَّا لِخَيْرٍ. فَقَالَ: إِنِ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَقِيَنِي فَفَعَلَ بِي ذَلِكَ، ثُمَّ قَالَ: " تَدْرِي لِمَ فَعَلْتُ بِكَ ذَلِكَ؟ ". قُلْتُ: لَا. فَقَالَ: قَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: " إِنَّ الْمُسْلِمَيْنِ إِذَا الْتَقَيَا وَتَصَافَحَا، وَضَحِكَ كُلٌّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا فِي وَجْهِ صَاحِبِهِ، لَا يَفْعَلَانِ ذَلِكَ إِلَّا لِأَنَّهُ لَمْ يَتَفَرَّقَا حَتَّى يُغْفَرَ لَهُمَا» ". قُلْتُ: رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ بِاخْتِصَارٍ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَأَبُو دَاوُدَ الرَّاوِي عَنِ الْبَرَاءِ مَتْرُوكٌ.
ابو داؤد بیان کرتے ہیں : حضرت براء بن عازب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی مجھ سے ملاقات ہوئی تو انہوں نے میرا ہاتھ پکڑا میرے ساتھ مصافحہ کیا اور میرے ساتھ مسکرا کے ملے اور فرمایا کیا تم جانتے ہو میں نے تمہارا ہاتھ کیوں پکڑا ہے؟ میں نے جواب دیا: جی نہیں لیکن مجھے یہ اندازہ ہے کہ آپ نے کسی بھلائی کی وجہ سے ہی ایسا کیا ہو گا انہوں نے فرمایا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ایک مرتبہ مجھ سے ملاقات ہوئی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے میرے ساتھ اسی طرح کیا پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کیا تم جانتے ہو؟ میں نے تمہارے ساتھ ایسا کیوں کیا ہے؟ میں نے عرض کی : جی نہیں! تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ’’جب دو مسلمان ایک دوسرے سے ملتے ہیں اور ایک دوسرے سے مصافحہ کرتے ہیں اور ایک دوسرے سے خندہ پیشانی سے ملتے ہیں تو جب وہ ایسا کرتے ہیں تو ان کے جدا ہونے سے پہلے ان دونوں کی مغفرت ہو جاتی ہے‘‘۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں ۔ امام ابو داؤد نے اس روایت کو اختصار کے ساتھ نقل کیا ہے۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے حضرت براء رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے نقل کرنے والا شخص ابو داؤد متروک ہے۔
لَا، لَا، إِنِّي ظَنَنْتُ لَمْ تَفْعَلْهُ إِلَّا لِخَيْرٍ. فَقَالَ: ← تَدْرِي لِمَ أَخَذْتُ بِيَدِكَ؟ ← «لَقِيَنِي الْبَرَاءُ بْنُ عَازِبٍ، فَأَخَذَ بِيَدِي وَصَافَحَنِي، وَضَحِكَ فِي وَجْهِي، ثُمَّ ← وَعَنْ أَبِي دَاوُدَ
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [Literature Book] › [Chapter of shaking hands, greeting and so on] · Hadith 12770
