مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْأَدَبِ] ‹ [بَابٌ فِيمَنْ سَلَّمَ عَلَى عِشْرِينَ مِنَ الْمُسْلِمِينَ فِي يَوْمٍ أَوْ لَيْلَةٍ] · حديث 12734
12734 - عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: " «مَنْ سَلَّمَ عَلَى عِشْرِينَ رَجُلًا مِنَ الْمُسْلِمِينَ فِي يَوْمٍ، جَمَاعَةً أَوْ فُرَادَى، ثُمَّ مَاتَ مِنْ يَوْمِهِ ذَلِكَ، وَجَبَتْ لَهُ الْجَنَّةُ، وَفِي لَيْلَةٍ مِثْلُ ذَلِكَ» ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَسْلَمَةُ بْنُ عَلِيٍّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص ایک دن میں بیس مسلمانوں کو سلام کر لیتا ہے خواہ وہ اجتماعی طور پر ان کو سلام کرے یا الگ الگ کرے اور پھر وہ اسی دن میں انتقال کر جاتا ہے تو اس کے لئے جنت واجب ہو جائے گی اور رات میں بھی اسی کی مانند حکم ہے‘‘۔یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔اس کی سند میں ایک راوی مسلمہ بن علی ہے‘ اور وہ ضعیف ہے۔
النَّبِيِّ ← عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [Literature Book] › [Chapter on those who greet twenty Muslims in a day or night] · Hadith 12734
