مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْأَدَبِ] ‹ بَابُ مَا جَاءَ فِي الْعَقْلِ وَالْعُقَلَاءِ] · حديث 12722
12722 - وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: " «أَنَا الشَّاهِدُ عَلَى اللَّهِ - عَزَّ - وَجَلَّ أَنْ لَا يَعْثُرَ عَاقِلٌ إِلَّا رَفَعَهُ، ثُمَّ لَا يَعْثُرُ إِلَّا رَفَعَهُ، ثُمَّ لَا يَعْثُرُ إِلَّا رَفَعَهُ، حَتَّى يُصَيِّرَهُ إِلَى الْجَنَّةِ» ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عُمَرَ بْنِ الرُّومِيِّ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے اس بات کا گواہ ہوں کہ عقل مند شخص جب بھی ٹھوکر کھاتا ہے تو اللہ تعالیٰ اسے سر بلندی عطا کرتا ہے‘ پھر جب وہ ٹھوکر کھاتا ہے تو اللہ تعالیٰ اسے سر بلندی عطا کرتا ہے‘ پھر جب وہ ٹھوکر کھاتا ہے تو اللہ تعالیٰ اسے سر بلندی عطا کرتا ہے یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ اسے جنت میں بھیج دیتا ہے‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن عمر بن رومی ہے۔ ابن حبان نے اسے ثقہ قرار دیا ہے اور ایک جماعت نے اسے ضعیف کہا ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔
ابْنِ عَبَّاسٍ،
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [Literature Book] › Chapter on what comes in the mind and the intellect] · Hadith 12722
