مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْأَدَبِ] ‹ [بَابُ مَا جَاءَ فِي الْحَيَاءِ وَالنَّهْيِ عَنِ الْمُلَاحَاةِ] · حديث 12710
12710 - وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: " «إِنْ كَانَ أَوَّلُ مَا عَهِدَ إِلَيَّ فِيهِ رَبِّي، وَنَهَانِي عَنْهُ بَعْدَ عِبَادَةِ الْأَوْثَانِ وَشُرْبِ الْخَمْرِ، لَمُلَاحَاةَ الرِّجَالِ» ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ الْمُتَوَكِّلِ وَهُوَ ضَعِيفٌ عِنْدَ الْجُمْهُورِ، وَوَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ فِي رِوَايَةٍ.
سیدہ اُم سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتی ہیں: ” بتوں کی عبادت اور شراب نوشی کے بعد میرے پروردگار نے مجھے سب سے پہلے جس چیز کے بارے میں تلقین کی اور جس سے منع کیا وہ لوگوں کے ساتھ لڑائی جھگڑا کرنا ہے‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یحییٰ بن متوکل ہے‘ اور وہ جمہور کے نزدیک ضعیف ہے ایک روایت کے مطابق یحییٰ بن معین نے اسے ثقہ قرار دیا ہے۔
أُمِّ سَلَمَةَ
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [Literature Book] › [Chapter on what came in the neighborhood and forbidding the descent] · Hadith 12710
