مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْأَدَبِ] ‹ [بَابُ مَا جَاءَ فِي حُسْنِ الْخُلُقِ] · حديث 12662
12662 - وَعَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: " «أَوْحَى اللَّهُ إِلَى إِبْرَاهِيمَ: يَا خَلِيلِي، حَسِّنْ خُلُقَكَ وَلَوْ مَعَ الْكُفَّارِ، تَدْخُلْ مَدْخَلَ الْأَبْرَارِ، وَإِنَّ كَلِمَتِي سَبَقَتْ لِمَنْ حَسُنَ خُلُقُهُ أَنْ أُظِلَّهُ تَحْتَ عَرْشِي، وَأَنْ أَسْقِيَهُ مِنْ حَظِيرَةِ قُدْسِي، وَأَنْ أُدْنِيَهُ مِنْ جِوَارِي» ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُؤَمِّلُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الثَّقَفِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
ان کے حوالے سے یہ بات منقول ہے: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’اللہ تعالیٰ نے حضرت ابراہیم علیہ السلام کی طرف یہ وحٰ کی : اے میرے خلیل ! تم اپنے اخلاق کو اچھے رکھو خواہ کافروں کے ساتھ ہی کیوں نہ ہو تم نیک لوگوں کی جگہ پر داخل ہو جاؤ گے اور میرا فرمان ان لوگوں کے لئے سبقت لے جا چکا ہے جن کے اخلاق اچھے ہوں کہ میں انہیں اپنے عرش کے ساتھ رکھوں گا اور میں انہیں اپنے حظیرۃ القدس سے پلاؤں گا اور انہیں اپنے پڑوس میں رکھوں گا‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی مؤمل بن عبدالرحمٰن ثقفی ہے‘ اور وہ ضعیف ہے۔
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [Literature Book] › [Chapter on what came in good morals] · Hadith 12662
