مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْأَدَبِ] ‹ بَابُ عَجَائِبِ الْمَخْلُوقَاتِ] · حديث 13381
13381 - وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: «أُذِنَ لِي أَنْ أُحَدِّثَ عَنْ مَلَكٍ قَدْ مَرَقَتْ رِجْلَاهُ الْأَرْضَ السَّابِعَةَ، وَالْعَرْشُ عَلَى مَنْكِبِهِ، وَهُوَ يَقُولُ: سُبْحَانَكَ أَيْنَ كُنْتَ وَأَيْنَ تَكُونُ». رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ. وَقَدْ تَقَدَّمَتْ أَحَادِيثُ نَحْوَ هَذَا فِي الْإِيمَانِ.
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ” مجھے یہ اجازت دی گئی کہ میں ایک ایسے فرشتے کے بارے میں بتاؤں جس کے پاؤں ساتویں زمین میں ہیں‘ اور عرش اس کے کندھے پر ہے‘ اور وہ یہ کہتا ہے : تو ہر عیب سے پاک ہے‘ تو کہاں تھا‘ اور تو کہاں ہو گا‘‘۔ یہ روایت امام ابو یعلیٰ نے نقل کی ہے‘ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ اس سے پہلے اس نوعیت کی کچھ احادیث کتاب الایمان میں گزر چکی ہیں۔
أَبِي هُرَيْرَةَ،
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [Literature Book] › Chapter of creations wonders] · Hadith 13381
