مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْأَدَبِ] ‹ بَابُ عَجَائِبِ الْمَخْلُوقَاتِ] · حديث 13369
13369 - وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ يَرْفَعُ الْحَدِيثَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: «إِنَّ مِمَّا خَلَقَ اللَّهُ لَدِيكًا بَرَاثِنُهُ عَلَى الْأَرْضِ السَّابِعَةِ وَعُرْفُهُ مُنْضَوٍ تَحْتَ الْعَرْشِ، جَنَاحَاهُ بِالْأُفُقَيْنِ، فَإِذَا بَقِيَ ثُلْثُ اللَّيْلِ الْآخِرِ ضَرَبَ بِجَنَاحَيْهِ ثُمَّ قَالَ: سُبْحَانَ الْمَلِكِ الْقُدُّوسِ، سُبْحَانَ رَبِّنَا الْمَلِكِ الْقُدُّوسِ، لَا إِلَهَ غَيْرُهُ. فَيَسْمَعُهُ مَا بَيْنَ الْخَافِقَيْنِ إِلَّا الثَّقَلَيْنِ، فَتَرَوْنَ الدِّيَكَةَ إِنَّمَا تَضْرِبُ بِأَجْنِحَتِهَا إِذَا صَرَخَتْ، إِذَا سَمِعَتْ ذَلِكَ» "
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ مرفوع حدیث کے طور پر یہ بات نقل کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ’’ بے شک اللہ تعالیٰ نے ایک مرغ پیدا کیا ہے جس کے پنجے ساتویں زمین پر ہیں‘ اور کلغی عرش کے نیچے ہے۔ اس کے دونوں پر دونوں افق میں ہیں‘ جب رات کا آخری ایک تہائی حصہ باقی رہ جاتا ہے تو وہ اپنے دونوں پر مارتا ہے اور یہ کہتا ہے: سبحان الملك القدوس سبحان ربنا الملك القدوس لا الہ غیرہ(ہر عیب سے پاک ہے۔ وہ جو با دشاہ ہے‘ اور پاک ہے ہمارا پروردگار ہر عیب سے پاک ہے‘ جو بادشاہ ہے‘ اور پاک ہے۔ اس کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے تو زمین و آسمان کے درمیان موجود ہر چیز اس کو سن لیتی ہے صرف دو قسم کے گروہ (یعنی جنات اور انسان) اسے نہیں سن پاتے ہیں تو تم مرغ کو دیکھو گے کہ جب وہ اس آواز کو سنتا ہے‘ تو وہ بھی اپنے پر مارتا ہے اور بانگ دیتا ہے‘‘۔
ابْنِ عَبَّاسٍ، يَرْفَعُ الْحَدِيثَ
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [Literature Book] › Chapter of creations wonders] · Hadith 13369
