مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْأَدَبِ] ‹ [بَابٌ فِي ذِي الْوَجْهَيْنِ وَاللِّسَانَيْنِ] · حديث 13153
13153 - وَعَنْ جُنْدُبِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْبَجَلِيِّ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: " «مَنْ سَمَّعَ، سَمَّعَ اللَّهُ بِهِ، وَمَنْ يُرَائِي، يُرَائِي اللَّهُ بِهِ، وَمَنْ كَانَ ذَا لِسَانَيْنِ فِي الدُّنْيَا، جَعَلَ اللَّهُ لَهُ لِسَانَيْنِ مِنْ نَارِ جَهَنَّمَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ» ". قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ مِنْهُ: " «مَنْ سَمَّعَ سَمَّعَ اللَّهُ بِهِ، وَمَنْ يُرَائِي يُرَائِي اللَّهُ بِهِ» ". فَقَطْ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ الْحَكِيمِ بْنِ مَنْصُورٍ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
حضرت جندب بن عبداللہ بجلی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ’’جو شخص شہرت حاصل کرنا چاہے گا اللہ تعالیٰ اس کی شہرت کو ظاہر کر دے گا اور جو شخص دکھاوا کرنا چاہے گا اللہ تعالیٰ اس کے دکھاوے کو ظاہر کر دے گا اور جو شخص دنیا میں دو زبانوں والا ہو گا اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس کے لئے جہنم کی آگ کی بنی ہوئی دو زبانیں بنادے گا‘‘۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں ’’صحیح‘‘ کے میں اس میں سے صرف یہ الفاظ منقول ہیں : ’’جو شخص شہرت حاصل کرنا چاہے گا اللہ تعالیٰ اس کی شہرت حاصل کرنے کو ظاہر کر دے گا اور جو شخص دکھاوا کرنا چاہے کہ اللہ تعالیٰ اس کے دکھاوے کو ظاہر کر دے گا‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالحکیم بن منصور ہے‘ اور وہ متروک ہے۔
جُنْدُبِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْبَجَلِيِّ،
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [Literature Book] › [A door on both sides and on the tongue] · Hadith 13153
