مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْأَدَبِ] ‹ [بَابُ مَا جَاءَ فِي الْغِيبَةِ وَالنَّمِيمَةِ] · حديث 13141
13141 - وَعَنِ الْبَرَاءِ قَالَ: «خَطَبَنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَتَّى أَسْمَعَ الْعَوَاتِقَ فِي بُيُوتِهَا - أَوْ قَالَ: فِي خُدُورِهَا - فَقَالَ: " يَا مَعْشَرَ مَنْ آمَنَ بِلِسَانِهِ وَلَمْ يَدْخُلِ الْإِيمَانُ قَلْبَهُ، لَا تَغْتَابُوا الْمُسْلِمِينَ، وَلَا تَتَّبِعُوا عَوْرَاتِهِمْ، فَإِنَّهُ مَنْ يَتَّبِعْ عَوْرَةَ أَخِيهِ يَتَّبِعِ اللَّهُ عَوْرَتَهُ، وَمَنْ يَتَّبِعِ اللَّهُ عَوْرَتَهُ يَفْضَحْهُ فِي جَوْفِ بَيْتِهِ» ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
حضرت براء رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں خطبہ دیا (آپ کی آواز اتنی بلندتھی) کہ وہ گھروں میں موجود پردہ دار خواتین تک آ رہی تھی (یہاں ایک لفظ کے بارے میں راوی کو شک ہے کہ لفظ گھروں استعمال ہوا ہے یا لفظ پردے استعمال ہوا ہے) آپ نے فرمایا: اے وہ گروہ جو اپنی زبان کے ذریعے ایمان لے آیا ہے لیکن ایمان اس کے دل میں داخل نہیں ہوا ہے تم لوگ مسلمانوں کی غیبت نہ کرو ان کے پوشیدہ معاملات کی جستجو نہ کرو کیونکہ جو شخص اپنے بھائی کے پوشیدہ معاملے کی جستجو کرے گا اللہ تعالیٰ اس کے پوشیدہ معاملے کی طرف متوجہ ہو گا اور جس شخص کے پوشیدہ معاملے کی طرف اللہ تعالیٰ متوجہ ہو گا اس کو اس کے گھر میں بیٹھے رہنے کے دوران رسوائی کا شکار کر دے گا‘‘۔ یہ روایت امام ابو یعلیٰ نے نقل کی ہے‘ اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔
فِي خُدُورِهَا ← خَطَبَنَا رَسُولُ اللَّهِ حَتَّى أَسْمَعَ الْعَوَاتِقَ فِي بُيُوتِهَا أَوْ ← الْبَرَاءِ،
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [Literature Book] › [Chapter of what came in the backbiting and the slander] · Hadith 13141
