مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ] ‹ [بَابُ مَا جَاءَ فِي غَنَائِمِ هَوَازِنَ وَسَبْيِهِمْ] · حديث 10291
10291 - عَنْ بُدَيْلِ بْنِ وَرْقَاءَ «أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَمَرَهُ أَنْ يَحْبِسَ السَّبَايَا وَالْأَمْوَالَ بِالْجِعْرَانَةِ حَتَّى يَقْدَمَ فَحُبِسَتْ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَالْبَزَّارُ عَنِ ابْنِ بُدَيْلٍ، عَنْ أَبِيهِ، وَلَمْ يُسَمِّ ابْنَ بُدَيْلٍ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
حضرت بدیل بن ورقاء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے انہیں حکم دیا کہ وہ قیدیوں اور اموال کوجعرانہ کے مقام پر روک کے رکھیں جب تک نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم تشریف نہیں لے آتے راوی کہتے ہیں تو میں نے اسے روک کے رکھا۔یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اورمعجم اوسط میں نقل کی ہے۔ امام بزارنے بھی اسے نقل کیا ہے۔ انہوں نے اسے حضرت بد یل رضی اللہ عنہ کے صاحبزادے کے حوالے سے ان کے والد سے نقل کیا ہے۔ انہوں نے حضرت بد یل رضی اللہ عنہ ان کے صاحبزادے کا نام بیان نہیں کیا ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔
بُدَيل بْنِ ورْقاءَ
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [Al-Maghazi and Al-Seer Book] › [Chapter of what came in the spoils of devastation and their captivity] · Hadith 10291
