مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ] ‹ بَابُ الْحُدَيْبِيَةِ وَعُمْرَةِ الْقَضَاءِ] · حديث 10187
10187 - وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ السَّائِبِ «أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَامَ الْحُدَيْبِيَةِ حِينَ أَخْبَرَهُ عُثْمَانُ أَنَّ سُهَيْلًا أَرْسَلَهُ إِلَيْهِ قَوْمُهُ فَصَالَحُوهُ عَلَى أَنْ يَرْجِعَ عَنْهُمْ هَذَا الْعَامَ، وَيُخَلُّوهَا قَابِلًا ثَلَاثًا، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: " سُهَيْلٌ سَهُلَ عَلَيْكُمُ الْأَمْرُ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُؤَمِّلُ بْنُ وَهْبٍ الْمَخْزُومِيُّ، تَفَرَّدَ عَنْهُ ابْنَهُ عَبْدُ اللَّهِ وَقَدْ وُثِّقَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
حضرت عبداللہ بن سائب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : غزوہ حدیبیہ کے سال جب حضرت عثمان حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو بتایا کہ سہیل کو اس کی قوم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی طرف بھیجا ہے تا کہ وہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ یہ طے کر لیں کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اس سال واپس چلے جائیں گے اور اگلے سال آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم آسکیں گے تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: سہیل ( آنے لگا )ہے اب معاملہ تمہارے لئے سہل (یعنی آسان) ہوجائے گا۔یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی مومل بن وہب مخزوی ہے اس کا بیٹا عبد الله اس سے روایت نقل کرنے میں منفرد ہے اس کی توثیق کی گئی ہے اس روایت کے بغیر رجال "صحیح" کے رجال ہیں۔
عَبْدِ اللهِ بْنِ السَّائِبِ
Hadith 10187
