مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ] ‹ باب · حديث 10151
10151 - وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: «خَفِيَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَ الْخَنْدَقِ إِلَّا عَلَى سِتَّةِ نَفَرٍ: أَرْبَعَةُ نَفَرٍ مِنَ الْمُهَاجِرِينَ: طَلْحَةُ، وَالزُّبَيْرُ، وَعَلِيٌّ، وَسَعْدُ، وَمِنَ الْأَنْصَارِ: أَبُو دُجَانَةَ، وَالْحَارِثُ بْنُ الصِّمَّةِ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں: غزوہ خندق کے دن ' نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم' (لوگوں کی نگاہوں سے) اوجھل ہو گئے' البتہ چھ افراد کا تعلق مختلف ہے چار افراد کا تعلق مہاجرین سے تھا' وہ حضرت طلحہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ ' حضرت زبیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ ' حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ 'اور حضرت سعد رضی اللہ تعالیٰ عنہ ہیں' جبکہ انصار سے تعلق رکھنے والے حضرات حضرت ابو دجانہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور حضرت حارث بن صمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ تھے۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے' اس کی سند میں راویوں کی ایک جماعت ایسی ہے' جن سے میں واقف نہیں ہوں۔
ابْنِ عُمَرَ
Hadith 10151
