مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ] ‹ [بَابُ غَزْوَةِ الْخَنْدَقِ وَقُرَيْظَةَ] · حديث 10139
10139 - وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: «أَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِالْخَنْدَقِ فَخَنْدَقَ عَلَى الْمَدِينَةِ، فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّا وَجَدْنَا صَفَاةً لَا نَسْتَطِيعُ حَفْرَهَا، فَقَامَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَقُمْنَا مَعَهُ، فَلَمَّا أَتَى أَخَذَ الْمِعْوَلَ فَضَرَبَ بِهِ ضَرْبَةً وَكَبَّرَ، فَسَمِعْتُ هَزَّةً لَمْ أَسْمَعْ مِثْلَهَا قَطُّ، فَقَالَ: " فُتِحَتْ فَارِسُ "، ثُمَّ ضَرَبَ أُخْرَى وَكَبَّرَ، فَسَمِعْتُ هَزَّةً لَمْ أَسْمَعْ مِثْلَهَا قَطُّ، فَقَالَ: " فُتِحَتِ الرُّومُ "، ثُمَّ ضَرَبَ أُخْرَى وَكَبَّرَ، فَسَمِعْتُ هَزَّةً لَمْ أَسْمَعْ مِثْلَهَا قَطُّ، فَقَالَ: " جَاءَ اللَّهُ بِحِمْيَرَ أَعْوَانًا وَأَنْصَارًا». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادَيْنِ فِي أَحَدِهِمَا حُيَيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ، وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خندق کھودنے کا حکم دیا' تو مدینہ کے ارد گرد خندق کھود دی گئی' لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ ! ہمارے سامنے ایک چٹان آ گئی ہے' جسے ہم کھودنے(یعنی توڑنے) کی استطاعت نہیں رکھتے ' نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اُٹھے ' آپ کے ساتھ ہم بھی اُٹھ گئے' جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تشریف لائے اور آپ نے پھاؤڑ پکڑا' تو اس کے ذریعے ضرب لگائی اور تکبیر کہی' تو میں نے ایک ایسی آواز سنی کہ میں نے اس طرح کی آواز کبھی نہیں سنی تھی' نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: حمیر (قبیلےکے لوگ) مددگار اور ساتھی بن کر آ گئے ہیں۔ یہ روایت امام طبرانی نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے' جن میں سے ایک میں ' ایک راوی حیی بن عبداللہ ہے' جسے ابن معین نے ثقہ قرار دیا ہے اور ایک جماعت نے اسے ضعیف کہا ہے' اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔
«أَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ بِالْخَنْدَقِ فَخَنْدَقَ عَلَى الْمَدِينَةِ، فَقَالُوا: ← وعن عبد الله بن عمرو
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [Al-Maghazi and Al-Seer Book] › [Gate of the battle of the trench and Qurayza] · Hadith 10139
