مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ] ‹ بَابُ مَقْتَلِ حَمْزَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ] · حديث 10103
10103 - «وَعَنْ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: " مَنْ رَأَى مَقْتَلَ حَمْزَةَ؟ " فَقَالَ رَجُلٌ: أَعَزَّكَ اللَّهُ، أَنَا رَأَيْتُ مَقْتَلَهُ، فَانْطَلَقَ فَوَقَفَ عَلَى حَمْزَةَ فَرَآهُ قَدْ شُقَّ بَطْنُهُ، وَقَدْ مُثِّلَ بِهِ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَدْ مُثِّلَ بِهِ، فَكَرِهَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ يَنْظُرَ إِلَيْهِ وَوَقَفَ بَيْنَ ظَهْرَانَيِ الْقَتْلَى، وَقَالَ: " أَنَا شَهِيدٌ عَلَى هَؤُلَاءِ لُفُّوهُمْ بِدِمَائِهِمْ، فَإِنَّهُ لَيْسَ مَجْرُوحٌ يُجْرَحُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ إِلَّا جَاءَ جُرْحُهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ يُدْمِي لَوْنُهُ لَوْنُ الدَّمِ، وَرِيحُهُ رِيحُ الْمِسْكِ، قَدِّمُوا أَكْثَرَهُمْ قُرْآنًا، وَاجْعَلُوهُ فِي اللَّحْدِ» ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
حضرت کعب بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دریافت کیا: کس نے حمزہ کی شہادت کی جگہ دیکھی ہے؟ ایک صاحب نے عرض کی: اللہ آپ کو عزت عطا کرے! میں نے ان کی شہادت کی جگہ دیکھی ہے' نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تشریف لے گئے' آپ حضرت حمزہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی (میت) کے پاس ٹھہر گئے' جب آپ نے انہیں ملاحظہ فرمایا'کہ ان کا پیٹ چیر دیا گیا تھا' اور ان کے جسم کی بے حرمتی کی گئی تھی' تو اس شخص نے عرض کی: یا رسول اللہ ! ان کی بے حرمتی کی گئی ' نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کی طرف دیکھنے کو ناپسند کیا' آپ مقتولین کے درمیان کھڑے ہوئے ' اورآپ نے ارشاد فرمایا: میں اِن لوگوں کا گواہ ہوں ' تم انہیں ان کے خون میں ( یعنی خون آلودہ کپڑوں میں) لپیٹ دو! کیونکہ جس بھی زخمی کو ' اللہ کی راہ میں جو زخم لگتا ہے' وہ شخص جب قیامت کےدن آئے گا' تو اس کے زخم سے خون بہہ رہا ہو گا' جس کا رنگ خون کے رنگ جیسا ہو گا' اور اس کی خوشبو ' مشک کی خوشبو جیسی ہو گی اور جس شخص کو زیادہ قرآن آتا ہوا ُسے(قبلہ کی سمت میں) آگے رکھنا اور ان کے لئے لحد تیار کرو"۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔
كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ،
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [Al-Maghazi and Al-Seer Book] › Chapter of the murderer of Hamzah, may God be pleased with him] · Hadith 10103
