مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ] ‹ [بَابُ فَضْلِ أَهْلِ بَدْرٍ] · حديث 10055
10055 - وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " «إِنِّي لَأَرْجُو أَنْ لَا يَدْخُلَ النَّارَ مَنْ شَهِدَ بَدْرًا، إِنْ شَاءَ اللَّهُ» "، رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ. قُلْتُ: وَتَأْتِي أَحَادِيثُ فِي فَضْلِ أَهْلِ بَدْرٍ وَغَيْرِهِمْ مِنْ هَذَا النَّحْوِ فِي مَنَاقِبِ حَاطِبٍ وَغَيْرِهِ، إِنْ شَاءَ اللَّهُ.
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: " مجھے یہ امید ہے کہ اگر اللہ نے چاہا ' تو ایسا کوئی شخص جہنم میں داخل نہیں ہو گا' جو غزوہ بدر میں شریک ہوا ہو''۔ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کی سندمیں ایسا راوی ہے جس میں واقف نہیں ہوں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں: ) میں یہ کہتا ہوں : اہل بدر اور دیگر حضرات فضیلت کے بارے میں اس نوعیت کی دیگر احادیث حضرت حاطب رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور دیگر حضرات کے مناقب سے متعلق باب میں ' آگے آئیں گی' اگر اللہ نے چاہا۔
أَبِي هُرَيْرَةَ،
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [Al-Maghazi and Al-Seer Book] › [Chapter of the merit of the people of Badr] · Hadith 10055
