مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ] ‹ [بَابُ غَزْوَةِ بَدْرٍ] · حديث 9985
9985 - وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: كَانَ سِيمَا الْمَلَائِكَةِ يَوْمَ بَدْرٍ عَمَائِمُ بِيضٌ قَدْ أَرْسَلُوهَا إِلَى ظُهُورِهِمْ، وَيَوْمَ حُنَيْنٍ عَمَائِمُ حُمْرٌ، وَلَمْ تُقَاتِلِ الْمَلَائِكَةُ فِي يَوْمٍ إِلَّا يَوْمَ بَدْرٍ، إِنَّمَا كَانُوا يَكُونُونَ عَدَدًا وَمَدَدًا لَا يَضْرِبُونَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَمَّارُ بْنُ أَبِي مَالِكٍ الْجَنْبِيُّ ضَعَّفَهُ الْأَزْدِيُّ.
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں: غزوہ بدر کے دن فرشتوں کی مخصوص نشانی سفید عمامے تھے ' انہوں نے ان کے سملے پیچھے لٹکائے ہوئے تھے ' اور غزوہ حنین کے موقع پر ' ان کی نشانی سرخ عمامے تھے ' لیکن فرشتوں نے جنگ میں حصہ ' صرف غزوہ بدر کے موقع پر لیا تھا ' ویسے وہ تعداد زیادہ ظاہر کرنے کے لئے شریک ہوتے تھے' لیکن لڑائی میں حصہ نہیں لیتے تھے۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عمار بن ابو مالک جنبی ہے ' جسے ازدی نے ضعیف قرار دیا ہے۔
ابْنِ عَبَّاسٍ،
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [Al-Maghazi and Al-Seer Book] › [The battle of Badr] · Hadith 9985
