مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ] ‹ [بَابُ ابْتِدَاءِ أَمْرِ الْأَنْصَارِ، وَالْبَيْعَةِ عَلَى الْحَرْبِ] · حديث 9889
9889 - وَعَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ قَالَ: «سَأَلْتُ جَابِرًا عَنِ الْعَقَبَةِ قَالَ: شَهِدَهَا سَبْعُونَ فَوَاثَقَهُمْ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَعَبَّاسُ بْنُ عَبَدِ الْمُطَّلِبِ أَخَذَ بِيَدِهِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: " أَخَذْتُ وَأَعْطَيْتُ» ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ وَفِيهِ ضَعْفٌ.
ابو زبیر بیان کرتے ہیں : میں نے حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے بیعت عقبہ کے بارے میں دریافت کیا ، تو انہوں نے بتایا کہ ستر افراد اس میں موجود تھے ان لوگوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ معاہدہ کیا تھا ، حضرت عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا ہاتھ پکڑا ہوا تھا ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا : میں نے لیا اور میں نے دیا( یعنی یہ بات طے کر لی ) یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے ۔
شَهِدَهَا سَبْعُونَ فَوَاثَقَهُمْ رَسُولُ اللَّهِ وَعَبَّاسُ بْنُ عَبَدِ الْمُطَّلِبِ أَخَذَ بِيَدِهِ، ← الْعَقَبَةِ ← سَأَلْتُ جَابِرًا ← أَبِي الزُّبَيْرِ
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [Al-Maghazi and Al-Seer Book] › [Chapter Beginning the Order of Ansar, and the Pledge of Pledge Against War] · Hadith 9889
