مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ] ‹ [بَابُ الْبَيْعَةِ عَلَى الْإِسْلَامِ الَّتِي تُسَمَّى بَيْعَةَ النِّسَاءِ] · حديث 9865
9865 - «وَعَنْ عَائِشَةَ بِنْتِ قُدَامَةَ، قَالَتْ: أَنَا مَعَ أُمِّي رَائِطَةَ بِنْتِ سُفْيَانَ الْخُزَاعِيَّةِ، وَالنَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُبَايِعُ النِّسْوَةَ، وَيَقُولُ: " أُبَايِعُكُنَّ عَلَى أَنْ لَا تُشْرِكْنَ بِاللَّهِ شَيْئًا، وَلَا تَسْرِقْنَ، وَلَا تَزْنِينَ، وَلَا تَقْتُلْنَ أَوْلَادَكُنَّ، وَلَا تَأْتِينَ بِبُهْتَانٍ تَفْتَرِينَهُ بَيْنَ أَيْدِيكُنَّ وَأَرْجُلِكُنَّ، وَلَا تَعْصِينَ فِي مَعْرُوفٍ ". قُلْنَ: نَعَمْ. فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: " قُلْنَ: نَعَمْ. فِيمَا اسْتَطَعْتُنَّ ". فَكُنْتُ أَقُولُ كَمَا يَقُلْنَ». رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ بِنَحْوِهِ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: «أُبَايِعُكُنَّ عَلَى أَنْ لَا تُشْرِكْنَ ". وَقَالَ: " قُلْنَ: نَعَمْ، فِيمَا اسْتَطَعْنَهُ ". قُلْنَ: نَعَمْ، فِيمَا اسْتَطَعْنَا». وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدہ عائشہ بنت قدامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتی ہیں : میں اپنی والدہ سیدہ رائط بنت سفیان خزاعیہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ تھی ،نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم خواتین سے بیعت لے رہے تھے اور یہ فرما رہے تھے : میں اس بات پر تم سے بیعت لیتا ہوں کہ تم اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہیں ٹھہراؤ گی ، تم چوری نہیں کرو گی ، تم زنا نہیں کرو گی ، تم اپنی اولاد کو قتل نہیں کرو گی ، تم اپنی طرف سے ایجاد کر کے بہتان نہیں لگاؤ گی اور تم بھلائی کے بارے میں نا فرمانی نہیں کرو گی ، ان خواتین نے کہا : ٹھیک ہے ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جہاں تک تم سے ہو سکے ، راوی خاتون کہتی ہیں : تو میں نے بھی اسی طرح کے کلمات کہے ، جس طرح کے کلمات ان خواتین نے کہے تھے ۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے امام طبرانی نے اس کی مانند نقل کی ہے ، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں : میں نے تم سے اس بات کی بیعت لیتا ہوں کہ تم شرک نہیں کرو گی ۔ اور راوی نے یہ کہا ہے : ان خواتین نے کہا : ٹھیک ہے ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا : جہاں تک تمہاری استطاعت ہو تو ان خواتین نے کہا : ٹھیک ہے ، جہاں تک ہماری استطاعت ہوئی ( ہم اس پر عمل کریں گی ) اس روایت کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن عثمان بن ابراہیم ہے اور وہ ضعیف ہے ۔
أُبَايِعُكُنَّ عَلَى ← مَعَ أُمِّي رَائِطَةَ بِنْتِ سُفْيَانَ الْخُزَاعِيَّةِ ← عَائِشَةَ بِنْتِ قُدَامَةَ،
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [Al-Maghazi and Al-Seer Book] › [Chapter of the sale of sales to Islam, which is called the sale of women] · Hadith 9865
