مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ] ‹ بَابُ خُرُوجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى الطَّائِفِ وَعَرْضِهِ نَفْسَهُ عَلَى الْقَبَائِلِ] · حديث 9853
9853 - وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: «كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَعْرِضُ نَفْسُهُ عَلَى النَّاسِ بِالْمَوْقِفِ، فَيَقُولُ: " هَلْ مِنْ رَجُلٍ يَحْمِلُنِي إِلَى قَوْمِهِ، فَإِنَّ قُرَيْشًا قَدْ مَنَعُونِي أَنْ أُبَلِّغَ كَلَامَ رَبِّي عَزَّ وَجَلَّ ". فَأَتَاهُ رَجُلٌ مِنْ هَمْدَانَ، فَقَالَ: " مِمَّنْ أَنْتَ؟ ". فَقَالَ الرَّجُلُ: مِنْ هَمْدَانَ، فَقَالَ: " هَلْ عِنْدَ قَوْمِكَ مِنْ مَنْعَةٍ؟ ". قَالَ: نَعَمْ. ثُمَّ إِنَّ الرَّجُلَ خَشِيَ أَنْ يَخْفِرَهُ قَوْمُهُ، فَأَتَى رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: آتِيهِمْ أُخْبِرُهُمْ ثُمَّ آتِيكَ مِنْ قَابِلٍ قَالَ: " نَعَمْ ". فَانْطَلَقَ وَجَاءَ وَفْدُ الْأَنْصَارِ فِي رَجَبٍ». رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم حج کے موقع پر مختلف لوگوں کے پاس تشریف لے جاتے تھے اور یہ فرماتے تھے : کیا کوئی شخص مجھے پنی قوم کے پس لے جائے گا؟ کیونکہ قریش تو مجھے اس بات سے روکتے ہیں کہ میں اپنے پروردگار کے کلم کی تبلیغ کروں ، ہمدان قبیلے سے تعلق رکھنے والا ایک شخص آپ کے پاس آیا ، آپ نے دریافت کیا : تمہارا تعلق کہاں سے ہے ؟ اس نے جواب دیا : ہمدان سے ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دریافت کیا : کیا تمہاری قوم کے پاس مضبوط حیثیت ہے ؟ اس نے جواب دیا : جی ہوں ! پھر اس شخص کو یہ اندیشہ ہوا کہ کہیں اس کی قوم اس کی عید شکنی نہ کرے ، تو وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس آیا اور بولا: میں ان لوگوں کے ہاس جا کر انہیں اس بارے میں بتاؤں گا ، پھر میں اگلے سال آپ کے پاس آؤں گا ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا : ٹھیک ہے پھر وہ شخص چلا گیا اور پھر رجب کے مہینے میں انصار کا وفد آ گیا ۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔
جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ:
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [Al-Maghazi and Al-Seer Book] › The door of the exit of the Prophet, may God’s prayers and peace be upon him, to the community and his self-presentation to the tribes] · Hadith 9853
