مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ] ‹ بَابٌ فِي مَنْ قُتِلَ بِالشَّامِ] · حديث 10375
10376 - وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ فِي تَسْمِيَةِ مَنِ اسْتُشْهِدَ يَوْمَ أَجْنَادِينَ: مِنْ قُرَيْشٍ ثُمَّ مِنْ بَنِي سَهْمٍ: حَجَّاجُ بْنُ الْحَارِثِ. وَمِنْ قُرَيْشٍ ثُمَّ مِنْ بَنِي سَهْمٍ: الْحَارِثُ بْنُ الْحَارِثِ. رَوَاهُمَا الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادٍ وَاحِدٍ وَرِجَالُهُمَا ثِقَاتٌ.
ابن شہاب نے یوم اجنادین میں جام شہادت کرنے والوں کے ناموں میں ان حضرات کا ذکر کیا ہے : قریش کی شاخ بنو سہم سے تعلق رکھنے والے حضرت تمیم بن حارث بن قیس رضی اللہ عنہ اور حضرت جندب بن عمرو بن حممہ دوسی رضی اللہ عنہ جو بنو امیہ بن عبد شمس کے حلیف تھے ، قریش کی شاخ بنو سہم سے تعلق رکھنے والے حضرت حجاج بن حارث رضی اللہ عنہ ، قریش کی شاخ بنو سہم سے تعلق رکھنے والے حضرت حارث بن ابو قارب رضی اللہ عنہ ، قریش کی شاخ بنو سہم سے تعلق رکھنے والے حضرت سعید بن حارث بن قیس رضی اللہ عنہ انہوں نے یہ تمام روایات ایک سند کے ساتھ نقل کی ہیں اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [Al-Maghazi and Al-Seer Book] › Chapter on Who Was Killed in the Levant] · Hadith 10375
