مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ] ‹ بَابُ غَزْوَةِ تَبُوكَ] · حديث 10315
10315 - وَفِي رِوَايَةٍ: " مَا فَعَلَ النَّفَرُ الْقِصَارُ السُّودُ الْجِعَادُ؟ ". فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أُولَئِكَ خُلَفَاءُ فِينَا. رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ وَقَالَ: " سِرْ " بَدَلَ: " سَلْ ". وَقَالَ: " مَا فَعَلَ النَّفَرُ السُّوَادُ الْجِعَادُ الْقِصَارُ الَّذِينَ لَهُمْ نَعَمٌ بِشَبَكَةِ شَرْخٍ؟ ". قَالَ: فَتَذَكَّرْتُهُمْ فِي بَنِي غِفَارٍ فَلَمْ أَذْكُرْهُمْ حَتَّى ذَكَرْتُ أَنَّهُمْ رَهْطٌ مِنْ أَسْلَمَ وَقَدْ تَخَلَّفُوا. فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: " «مَا مَنَعَ أَحَدَ أُولَئِكَ حِينَ تَخَلَّفَ أَنْ يَحْمِلَ عَلَى إِبِلِهِ امْرَأً نَشِيطًا فِي سَبِيلِ اللَّهِ، إِنَّ أَعَزَّ أَهْلِي عَلَيَّ أَنْ يَتَخَلَّفَ عَنِّي الْمُهَاجِرُونَ مِنْ قُرَيْشٍ، وَالْأَنْصَارُ وَأَسْلَمُ وَغِفَارٌ». فِي إِسْنَادِهِمَا ابْنُ أَخِي أَبِي رُهْمٍ وَلَمْ أَعْرِفْهُ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں ان لوگوں کا کیا بنا جن کے قد چھوٹے ہیں رنگ سیاہ ہیں اور بال بکھرے ہوئے ہیں میں نے عرض کی : یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ! وہ لوگ ہم سے پیچھے رہ گئے ہیں۔یہ روایت امام احمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے تاہم انہوں نے یہ لفظ ”تم کچھ مانگ لو‘‘ کی جگہ یہ الفاظ نقل کیا ہے تم چلتے رہو پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ان لوگوں کا کیابنا جن کے رنگ سیاہ ہیں بال بکھرے ہوئے ہیں قد چھوٹے ہیں جن کے ’’ شبکہ شرخ‘ میں جانور ہیں۔ راوی کہتے ہیں : میں نے بنو غفار میں ایسے لوگوں کو سوچنے کی کوشش کی لیکن وہ مجھے یا نہیں آئے یہاں تک کہ مجھے یہ خیال آگیا کہ یہ اسلم قبیلے سے تعلق رکھنے والے لوگ ہیں جو پیچھے رہ چکے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ان میں سے کسی ایک کے لئے کیا رکاوٹ تھی کہ جب وہ پیچھے رہ گیا تھا تو وہ اپنا اونٹ کسی ایسے شخص کو سواری کے لئے دے دیتا جو الله کی راہ میں جنگ میں حصہ لینے کے لئے تازہ دم ہو میرے اہلخانہ میں سے میرے نزدیک سب سے زیادہ گراں یہ بات ہے کہ مہاجر ین جن کا تعلق قریش سے ہے وہ یا انصار یا اسلم یا غفار سے تعلق رکھنے والا کوئی شخص مجھ سے پیچھے رہ جائے۔ان دونوں روایات کی سند میں ایک راوی حضرت ابورہم رضی اللہ عنہ کا بھیجتا ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں۔
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [Al-Maghazi and Al-Seer Book] › Gate of Battle of Tabuk] · Hadith 10315
