مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ] ‹ [بَابٌ فِي مَنِ اسْتُشْهِدَ يَوْمَ حُنَيْنٍ] · حديث 10303
10303 - وَعَنْ عُرْوَةَ قَالَ: وَقُتِلَ يَوْمَ حُنَيْنٍ مِنَ الْمُسْلِمِينَ ثُمَّ مِنْ قُرَيْشٍ ثُمَّ مِنْ بَنِي أَسَدِ بْنِ عَبْدِ الْعُزَّى: زَيْدُ بْنُ رَبِيعَةَ. وَمِنْ قُرَيْشٍ ثُمَّ مِنْ بَنِي أَسَدِ بْنِ عَبْدِ الْعُزَّى: زَيْدُ بْنُ زَمْعَةَ، قَالَ الطَّبَرَانِيُّ: هَكَذَا قَالَ ابْنُ لَهِيعَةَ وَهُوَ وَهْمٌ. قُلْتُ: وَالصَّوَابُ أَنَّهُ يَزِيدُ كَمَا سَيَأْتِي عَنِ الزُّهْرِيِّ. وَمِنَ الْأَنْصَارِ ثُمَّ مِنْ بَنِي عَمْرِو بْنِ عَوْفٍ، ثُمَّ مِنْ بَنِي الْعَجْلَانِ: سُرَاقَةُ بْنُ الْحُبَابِ. رَوَاهُ كُلَّهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ.
عروہ بیان کرتے ہیں: غزو حنین کے موقع پر مسلمانوں میں سے قریش کی شاخ بنو اسد بن عبدالعزی سے تعلق رکھنے والے حضرت زید بن ربیعہ رضی اللہ عنہ شہید ہوئے تھے اس کے علاوہ قریش کی شاخ بنو اسد بن عبد العزی سے تعلق رکھنے والے حضرت زید بن زمعہ رضی اللہ عنہ شہید ہوئے تھے۔امام طبرانی بیان کرتے ہیں: ابن لہیعہ نے اسی طرح بیان کیا ہے اور یہ بات وہم ہے میں یہ کہتا ہوں درست یہ ہے کہ یہ یزید ہیں جیسا کہ زہری کے حوالے سے آگے یہ روایت آئے گی۔انصار کی شاخ بنوعمرو بن عوف کی شاخ بنو عجلان سے تعلق رکھنے والے حضرت سراقہ بن حباب رضی اللہ عنہ شہید ہونے والوں میں شامل ہیں۔تمام روایات امام طبرانی نے نقل کی ہیں اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اس میں ضعف پایا جاتا ہے اس کی نقل کرده حدیث حسن ہے۔
عُرْوَةَ
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [Al-Maghazi and Al-Seer Book] › [Chapter on those who were martyred on a sweet day] · Hadith 10303
