مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْحَجِّ] ‹ 8 - 30 - 2 - بَابٌ فِي عَرَفَةَ وَالْوُقُوفُ بِهَا · حديث 5552
5552 - وَعَنْ طَالِبِ بْنِ سَلْمَى بْنِ عَاصِمِ بْنِ الْحَكَمِ قَالَ: حَدَّثَنِي بَعْضُ أَهْلِنَا أَنَّهُ سَمِعَ جَدِّي قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَئِذٍ: «أَلَا إِنَّ اللَّهَ نَظَرَ إِلَى هَذَا الْجَمْعِ فَقَبِلَ مِنْ مُحْسِنِهِمْ وَشَفَّعَ مُحْسِنَهُمْ فِي مُسِيئِهِمْ فَتَجَاوَزَ عَنْهُمْ جَمِيعًا». رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِي إِسْنَادِهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
طالب بن سلمیٰ بن عاصم بن حکم بیان کرتے ہیں : میرے اہل خانہ میں سے مجھے کسی نے یہ بات بیان کی کہ انہوں نے میرے دادا کو یہ بات بیان کرتے ہوئے سنا ہے اس دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’خبردار بے شک اللہ تعالٰی نے اس مجمع کی طرف نظر کی اور ان کے اچھے فرد کی اچھائی کو قبول کیا اور ان کے برے فرد کے بارے میں ان کے اچھے فرد کی شفاعت کو قبول کیا پھر ان سب سے درگزر کر دیا‘‘۔ یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایسے راوی ہیں جن سے میں واقف نہیں ہوں۔
جَدِّي، ← بعض أهلنا أنه ← وَعَنْ طَالِبِ بْنِ سَلْمَى بْنِ عَاصِمِ بْنِ الْحَكَمِ
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The Book of Pilgrimage] › 8 - 30 - 2 - Chapter in a Arafah and standing in it · Hadith 5552
