مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْحَجِّ] ‹ باب · حديث 5296
5296 - وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِذَا كُنْتُمْ فِي الْخِصْبِ فَأَمْكِنُوا الرُّكُبَ أَسِنَّتَهَا وَلَا تَعْدُو الْمَنَازِلَ، وَإِذَا كُنْتُمْ فِي الْجَدْبِ فَاسْتَنْجُوا، وَعَلَيْكُمْ بِالدُّلْجَةِ ; فَإِنَّ الْأَرْضَ تُطْوَى بِاللَّيْلِ، وَإِذَا تَغَوَّلَتِ الْغِيلَانُ فَبَادُوا بِالْأَذَانِ وَلَا تُصَلُّوا عَلَى جَوَادِّ الطَّرِيقِ وَلَا تَنْزِلُوا عَلَيْهَا، فَإِنَّهَا مَأْوَى الْحَيَّاتِ وَالسِّبَاعِ، وَلَا تَقْضُوا عَلَيْهَا الْحَوَائِجَ ; فَإِنَّهَا الْمَلَاعِنُ». قُلْتُ: رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ وَغَيْرُهُ بِاخْتِصَارٍ كَثِيرٍ. وَرَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ. وَبَقِيَّةُ هَذِهِ الْأَحَادِيثِ فِي الْجِهَادِ.
حضرت جابرؓ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم ﷺ نے ارشادفر مایا: ” جب تم ہریالی میں سفر کر ر ہے ہو‘ توتم سوار یوں کو کھانے پینے کا موقع دواور پڑاؤ کی جگہ سے آگے نہ گز ر جاؤ اور جب تم خشک سالی میں سفر کر رہے ہو ‘تو گز جاؤ اورتم پر رات کے وقت سفر کر نالازم ہے کیونکہ رات میں زمین کو لپیٹ دیا جا تا ہے‘ اور جب غیلان گھوم رہے ہوں تو تم اذان دواور راستے کے درمیان میں نماز ادانہ کرواور وہاں پر پڑاؤ نہ کرو کیونکہ وہ سانپوں اور درندوں کے ٹھکانے ہوتے ہیں وہاں پر پاخانہ یا پیشاب نہ کرو کیونکہ وہ وہاں لعنت کاکا م ہو گا‘‘۔(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں: )میں یہ کہتا ہوں : یہ روایت امام ابوداؤ داور دیگر حضرات نے بہت اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔ یہ روایت ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ‘اور اس کے رجال ’’صحیح‘‘ کے رجال ہیں اس بارے میں بقیہ احادیث جہاد سے متعلق باب میں آئیں گی ۔
جَابِرٍ
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The Book of Pilgrimage] › Chapter · Hadith 5296
