مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْحَجِّ] ‹ باب · حديث 5704
5704 - وَعَنْ عَائِشَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَتْ: لَقَدْ رَأَيْتُ قَائِدَ الْفِيلِ وَسَائِسَهُ أَعْمَيَيْنِ مُقْعَدَيْنِ يَسْتَطْعِمَانِ بِمَكَّةَ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیّدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہ جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ محترمہ ہیں ‘ وہ بیان کرتی ہیں : میں نے ہاتھی کو لے کر چلنے والے اور اس کے سائیس کو دیکھا وہ دونوں اندھے ہو چکے تھے اور اپاہج تھے اور مکہ میں کھانا مانگتے تھے۔ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔
عَائِشَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The Book of Pilgrimage] › Chapter · Hadith 5704
