مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْحَجِّ] ‹ [بَابُ رَمْيِ الْجِمَارِ] · حديث 5584
5584 - وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «إِنَّ جِبْرِيلَ ذَهَبَ بِإِبْرَاهِيمَ عَلَيْهِ السَّلَامُ إِلَى جَمْرَةِ الْعَقَبَةِ، فَعَرَضَ لَهُ الشَّيْطَانُ، فَرَمَاهُ بِسَبْعِ حَصَيَاتٍ فَسَاخَ، ثُمَّ أَتَى الْجَمْرَةَ الْوُسْطَى فَعَرَضَ لَهُ الشَّيْطَانُ، فَرَمَاهُ بِسَبْعِ حَصَيَاتٍ فَسَاخَ، ثُمَّ أَتَى الْجَمْرَةَ الْقُصْوَى فَرَمَاهُ بِسَبْعِ حَصَيَاتٍ فَسَاخَ، فَلَمَّا أَرَادَ إِبْرَاهِيمُ أَنْ يَذْبَحَ ابْنَهُ إِسْحَاقَ قَالَ لِأَبِيهِ: يَا أَبَتِ أَوْثِقْنِي ; لَا أَضْطَرِبُ فَيَنْتَضِحُ عَلَيْكَ مِنْ دَمِي إِذَا ذَبَحْتَنِي. فَشَدَّهُ، فَلَمَّا أَحَدَّ الشَّفْرَةَ وَأَرَادَ أَنْ يَذْبَحَهُ نُودِيَ مِنْ خَلْفِهِ: أَنْ يَا إِبْرَاهِيمُ قَدْ صَدَّقْتَ الرُّؤْيَا». رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ، وَقَدِ اخْتَلَطَ.
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ بیان کر تے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”حضرت جبرائیل حضرت ابراہیم علیہ السلام کو ساتھ لے کر جمرہ عقبہ کی طرف گئے شیطان ان کے سامنے آیا تو حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اسے سات کنکریاں ماریں تو وہ ( زمین میں پھنس گیا ) پھر وہ درمیانی جمرہ کے پاس آئے تو شیطان ان کے سامنے آیا انہوں نے اسے سات کنکریاں ماریں تو وہ دھنس گیا پھر وہ جمر ہ قصویٰ کے پاس آئے تو انہوں نے اسے سات کنکریاں ماریں تو وہ دھنس گیا حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اپنے صاحبزادے حضرت اسحاق علیہ السلام کو ذبح کرنے کا ارادہ کیا ‘ تو ( یہاں متن میں یہی مذکور ہے لیکن درست یہ ہے کہ حضرت اسماعیل علیہ السلام کو ذبح کرنے کا ارادہ کیا) تو انہوں نے اپنے والد سے کہا: اے میرے ابا جان جب آپ مجھے ذبح کرنے لگیں گے تو آپ مجھے باندھ دیجئے گا کیونکہ اگر میں تڑپا تو میرے خون کے چھینٹے آپ پر پڑیں گے حضرت ابراہیم علیہ السلام نے انہیں باندھ دیا جب انہوں نے چھری تیز کی اور انہیں ذبح کرنے کا ارادہ کیا ‘ تو پیچھے سے انہیں یہ کہا گیا: اے ابراہیم ! تم نے خواب کوسچا کردیا‘‘۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عطاء بن سائب ہے ‘ جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا۔
ابْنِ عَبَّاسٍ،
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The Book of Pilgrimage] › [The door of the throwing of pebbles] · Hadith 5584
