مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْحَجِّ] ‹ 8 - 30 - 2 - بَابٌ فِي عَرَفَةَ وَالْوُقُوفُ بِهَا · حديث 5548
5548 - وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «مَنْ قَالَ لَيْلَةَ عَرَفَةَ هَذِهِ الْعَشْرَ كَلِمَاتٍ أَلْفَ مَرَّةٍ لَمْ يَسْأَلِ اللَّهَ شَيْئًا إِلَّا أَعْطَاهُ إِلَّا قَطِيعَةَ رَحِمٍ أَوْ مَأْثَمٍ: سُبْحَانَ الَّذِي فِي السَّمَاءِ عَرْشُهُ، سُبْحَانَ الَّذِي فِي الْأَرْضِ مَوْطِئُهُ، سُبْحَانَ الَّذِي فِي الْبَحْرِ سَبِيلُهُ، سُبْحَانَ الَّذِي فِي النَّارِ سُلْطَانُهُ، سُبْحَانَ الَّذِي فِي الْجَنَّةِ رَحْمَتُهُ، سُبْحَانَ الَّذِي فِي الْقُبُورِ قَضَاؤُهُ، سُبْحَانَ الَّذِي فِي الْهَوَاءِ رُوحُهُ، سُبْحَانَ الَّذِي رَفَعَ السَّمَاءَ، سُبْحَانَ الَّذِي وَضَعَ الْأَرْضَ سُبْحَانَ الَّذِي لَا مَنْجَا مِنْهُ إِلَّا إِلَيْهِ». رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَزْرَةُ بْنُ قَيْسٍ ضَعَّفَهُ ابْنُ مَعِينٍ.
حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں:’’ جو شخص عرفہ کی شام یہ کلمات ایک ہزار مرتبہ پڑھ لے گا وہ اللہ تعالٰی سے جو بھی چیز مانگے گا اللہ تعالٰی وہ چیز عطا کرے گا البتہ جو چیز قطع رحمی سے تعلق رکھتی ہو یا گناہ والی ہو اس کا معاملہ مختلف ہے ( وہ کلمات یہ ہیں:)’’ہر عیب سے پاک ہے وہ ذات آسمان جس کا عرش ہے ہر عیب سے پاک ہے وہ ذات زمین میں جس کا حکم چلتا ہے ہرعیب سے پاک ہے وہ ذات سمندر میں جس کا راستہ ہے ہر عیب سے پاک ہے وہ ذات آگ میں جس کی حکمرانی ہے ہرغیب سے پاک ہے وہ ذات جنت میں جس کی رحمت ہے ہر عیب سے پاک ہے وہ ذات قبروں میں جس کا فیصلہ نافذ ہے ہرعیب سے پاک ہے وہ ذات ہوا میں جس کی روح ہے ہر عیب سے پاک ہے وہ ذات جس نے آسمان کو بلند کیا ہے ہر عیب سے پاک ہے وہ ذات جس نے زمین کو بچھایا ہے ہرعیب سے پاک ہے وہ ذات جس کےمقابلے میں اس کے علاوہ کوئی جائے نجات نہیں ہے‘‘ ۔یہ روایت امام ابویعلیٰ نے اور امام طبرانی نےمعجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عز رہ بن قیس ہے ‘ جسے یحییٰ بن معین نے ضعیف قرار دیا ہے۔
مَنْ ← النَّبِيِّ ← عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The Book of Pilgrimage] › 8 - 30 - 2 - Chapter in a Arafah and standing in it · Hadith 5548
