مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْحَجِّ] ‹ [بَابُ جَوَازِ أَكْلِ اللَّحْمِ لِلْمُحْرِمِ إِذَا لَمْ يَصِدْهُ أَوْ يُصَدْ لَهُ] · حديث 5416
5416 - وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: «بَعَثَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَبَا قَتَادَةَ الْأَنْصَارِيَّ عَلَى الصَّدَقَةِ، وَخَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَصْحَابُهُ مُحْرِمِينَ حَتَّى نَزَلُوا عُسْفَانَ، فَإِذَا هُمْ بِحِمَارِ وَحْشٍ. وَجَاءَ أَبُو قَتَادَةَ، وَهُوَ حِلٌّ وَنَكَّسُوا رُءُوسَهُمْ كَرَاهِيَةَ أَنْ يُبْدُوا أَبْصَارَهُمْ فَيَعْلَمَ، فَرَآهُ أَبُو قَتَادَةَ فَرَكِبَ فَرَسَهُ وَأَخَذَ الرُّمْحَ فَسَقَطَ مِنْهُ الرُّمْحُ فَقَالَ: نَاوِلُونِيهِ. فَقَالُوا: نَحْنُ مَا نُعِينُكَ عَلَيْهِ. فَحَمَلَ عَلَيْهِ فَعَقَرَهُ، فَجَعَلُوا يَشْوُونَ مِنْهُ، ثُمَّ قَالُوا: رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْنَ أَظْهُرِنَا. وَكَانَ تَقَدَّمَهُمْ فَلَحِقُوهُ، فَسَأَلُوهُ فَلَمْ يَرَ بِهِ بَأْسًا. قَالَ: فَأَحْسَبُهُ قَالَ: " هَلْ مَعَكُمْ مِنْهُ شَيْءٌ؟». - شَكَّ عُبَيْدُ اللَّهِ - رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
حضرت ابوسعید خدری ؓبیان کرتے ہیں: نبی اکرم ﷺ نے حضرت ابوقتادہ انصاری ؓ کوصدقہ کی وصولی کے لئے بھیجا پھر نبی اکرم ﷺاور آپ کے اصحاب احرام باندھ کر نکلے یہاں تک کہ انہوں نے عسفان کے مقام پڑاؤ کیاوہاں ایک زیبرا موجودتھا حضرت ابوقتادہؓ تشریف لائے انہوں نے احرام نہیں باندھا ہوا تھالوگوں نے اپنے سروں کو جھکالیا اس بات کو ناپسند کرتے ہوئے کہ کہیں ان کی نگاہوں کے ذریعے حضرت ابوقتادہ ؓ کو( شکار کے بارے میں) پتہ چل جائےحضرت ابوقتادہؓ نے اسے دیکھاوہ اپنے گھوڑے پر سوار ہوئے انہوں نے نیز ہ لیا ان کا نیز ہ نیچے گر گیا انہوں نے فرمایا: تم لوگ یہ مجھے پکڑادوتو ان لوگوں نے کہا: ہم اس بارے میں آپ کی مدد نہیں کر یں گے پھر حضرت ابوقتادہؓ نے اس پر حملہ کر کے اسے زخمی کر د یالوگوں نے اس کا گوشت پکانا شروع کیا‘ پھران لوگوں نے کہا: نبی اکرم ﷺ ہمارے درمیان موجود ہیں (اور ہم آپ سے پوچھے بغیر اسے استعمال کرنے لگے ہیں )نبی اکرم ﷺان لوگوں سے کچھ آگے تھے وہ لوگ نبی اکرم ﷺ سے جا کے ملے اور آپ سے اس بارے میں دریافت کیا‘ تو آپ نے اس میں کوئی حرج نہیں سمجھاراوی کہتے ہیں: میراخیال ہےنبی اکرم ﷺنے ارشادفر ما یا تھا: کیا تمہارے پاس اس میں سے کچھ ہے؟ یہ شک عبیداللہ نامی راوی کو ہے ۔ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ‘اوراس کے رجال ثقہ ہیں۔
أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ،
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The Book of Pilgrimage] › Chapter on permissibility to eat meat for the one who is forbidden, if he does not block it or prevent it. · Hadith 5416
